ریاض
(رائٹر)
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کیاکہ سعودی عرب نے مشرق وسطی کے لئے امریکی امن مذاکراتی عمل کی تائیدکردی ہے۔انہوں نے یہ اشارہ بھی دیاہے کہ مجوزہ جنیواٹوکانفرنس میں ایران غالباکوئی کرداراداکرسکتاہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ سعودی عرب نے اسرائیلی فلسطینی امن عمل کے لئے جاری امریکی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کااظہارکردیاہے۔اپنے10ویں دورہ مشرق وسطی کے چوتھے دن امریکی وزیرخارجہ نے خبردارکیاکہ اگرچہ امن عمل کے لیے ان کی کوششیں ابھی تک کارگرہوتی نظرآرہی ہیں تاہم یہ نام بھی ہوسکتی ہیں۔جان کیری نے اتوارکواردن اورسعودی حکام سے اپنی ملاقاتوں میں مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اپنے منصوبوں پرروشنی ڈالی۔انہوں نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ ثانی اوروزیرخارجہ ناصرجودہ سے ملاقات کی اوربعدازاں وہ اردن سے سعودی عرب پہنچے جہاں وہ سعودی بادشاہ عبداللہ سے ملے۔کیری اورشاہ عبداللہ کی یہ ملاقات تین گھنٹے جاری رہی۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ ملاقات انتہائی تعمیری رہی۔جان کیری نے کہا،آج۔عزت مآب(شاہ عبداللہ)نے نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کی بلکہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ہماری کوششوں کی حمایت بھی کی۔مجھے یقین ہے کہ آئندہ دنوں میں ہم کامیاب رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورفلسطینی اتھارٹی کے مابین اختلافات کوختم کرنے سے علاقائی سطح پربہتری پیداہوگی۔سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل نے بھی کہاکہ جان کیری اورشاہ عبداللہ کے مابین ہونے والی ملاقات انتہائی شانداررہی۔جان کیری سعودی عرب کے دورے کے بعداتوارکی شب دوبارہ اسرائیل پہنچے توانہوں نے کہا،میں آپ کواس بات کی ضمانت دیتاہوں کہ صدربارک اوبامااورمیں بذات خودپرُعزم ہوں کہ ہم جومنصوبے پیش کررہے ہیں،وہ منصفانہ اورمتوازن ہیں۔ان سے علاقائی سطح پرسیکیوریٹی کے معاملات میں بہتری پیداہوگی۔
John Kerry thanks Saudi king for 'enthusiastic support' for peace effort
2014-01-07
تاریخ اشاعت : 2014-01-07
زمرہ
arab-muslim
جان کیری سعودی حکمران ملاقات - مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی تائید
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں