ٹول ٹیکس کے تعلق سے مرکز شفاف پالیسی اختیار کرے - آئی ایف ٹی آر ٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

ٹول ٹیکس کے تعلق سے مرکز شفاف پالیسی اختیار کرے - آئی ایف ٹی آر ٹی

انڈین فاؤنڈیشن آف ٹرانسپورٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ (آئی ایف ٹی آر ٹی) نے یہ انتباہ دیتے ہوئے کہ بعض ریاستوں میں ٹول ٹیکس کے بارے میں بڑھتی ہوئی بے اطمینانی اور تشدد ملک کے دوسرے حصوں تک پھیل سکتا ہے، مرکز پر زوردیا کہ ٹول ٹیکس نظام کو شفاف بنانے ایک اجلاس طلب کرے۔ اپنے ایک بیان میں آئی ایف ٹی آر ٹی نے وزارت روڈ ٹرانسپورٹ شوارع (ایم او آر ٹی ایچ) پر زوردیا کہ ریاستی حکومتوں، سرمایہ فراہمی ایجنسیوں، شوارع کے معماروں، ماہرین اور دیگر متعلقہ گروپس کے ساتھ ایک قومی سطح کا اجلاس منعقد کرے تاکہ ٹیکس کے مسائل حل کرنے بات چیت کی جائے۔ قبل ازیں اس کے کہ سڑکوں کی ترقی کیلئے آلہ کار کی حیثیت سے ٹول ٹیکس کا تصور ناقابل عمل اور مسخ ہوجائے۔ سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ کو موصولہ مکتوب میں کہا گیا کہ مہاراشٹرا، یوپی اور ہریانہ کے تشدد کے واقعات کی سنگینی پر غر کیا جائے، بجائے اس کے کہ انہیں مقامی نظم و ضبط کا مسئلہ خیال کیا جائے۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھنے اور سمجھنے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

Centre should put in place transparent toll policy:IFTRT

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں