انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی - امریکی انٹلیجنس عہدیدار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

انتخابات میں کسی بھی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی - امریکی انٹلیجنس عہدیدار

امریکہ کے ایک سینئر انٹلی جنس عہدیدار نے آج کہا ہے کہ ہندوستان کی حکمرانی میں مخلوط سیاست کا غلبہ باقی رہے گا اور کسی بھی جماعت کو 2014ء کے عام انتخابات میں واضح اکثریت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ڈائرکٹر یو ایس نیشنل انٹلی جنس جیمس کلاپر نے کہاکہ یقیناً مخلوط سیاست ہندوستان کی حکمرانی میں چھائی رہے گی۔ 1984ء کے قومی انتخابات کے بعد سے کسی بھی پارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں اکثریت حاصل نہیں کی ہے۔ ہمارا اندازہ ہے کہ یہ رجحان 2014ء کے انتخابات میں بھی برقرار رہے گا اور سیاسی جماعتوں کے پھیلاؤ سے سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کا عمل اور پیچیدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے انٹلی جنس سے متعلق سنیٹ کی ایک سلیکٹ کمیٹی میں پیش ہوتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ 2014ء کے انتخابات کے بعد بننے والی مستقبل کی حکومت امریکہ کے تعلق سے مثبت رائے رکھ سکتی ہے لیکن مستقبل میں قانون سازی یا امریکہ کے تعلق سے پالیسیو ں میں تبدیلیوں کے بارے میں کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

No Party To Get Majority In 2014 General Elections In India US Spy Chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں