10/جنوری سرینگر پی۔ٹی۔آئی
اپوزیشن پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان عظیم ملک کے طورپر ابھر نا چاہتا ہے تو پاکستان اور دیگر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرے، جموں و کشمیر میں خط قبضہ پر امن کی وکالت کی۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر مفتی محمد سعید نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ وہ ہمشیہ سے کہتے رہے ہیں کہ ہر ایک یہاں امن دیکھنا چاہتا ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ ملک کے ہمسایہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوں اور جنگ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں کوئی بھی پارٹی حکومت تشکیل دے چاہے وہ کوئی واحد پارٹی کی ہو یا مخلوط حکومت اسے یہ دماغ میں رکھنا چاہئے کہ ہندوستان اگر عظیم ملک کے طورپر ابھرنا چاہتا ہے تو اسے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہئیں۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلوں پر کل دکھائے جانے والے ویڈیو کو جس میں ایک سال قبل پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں لانس نائک ہیمراج کا بریدہ سردکھایا گیا، بدبختانہ قرار دیتے ہوئے محمد سعید نے کہاکہ ایسے واقعات کا امن کے طریقہ کار پر اثر نہیں پڑے گا۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں