پرانے شہر کی خبریں - old city news 13 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-13

پرانے شہر کی خبریں - old city news 13 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-13

(منصف نیوزبیورو)
میلادالنبی کے موقع پرشہرکومنورکردیاگیاہے۔ایسامحسوس ہوتاہے کہ پوراشہرچاندکی آغوش میں ہے،ہرطرف روشنی ہے۔حضورکی شان میں نعتوں سے فضاء گونج رہی ہے۔پوراماحول ایک جشن کامنظرپیش کررہاہے۔مساجد،چوراہوں،کمانوں کودلکش طورپرسجادیاگیاہے۔کئی مقامات پرعارضی کمانیں نصب کردی گئی ہیں۔خون کے عطیہ کیمپ بھی منعقد کئے گئے جس کاسلسلہ12ربیع الاول تک جاری رہے گا۔اس مرتبہ چینی برقی قمقموں کازیادہ چلن دیکھاگیا۔فوٹونمائش کابھی اہتمام کیاجارہاہے۔شہرکے الیکٹریکل ہول سیل مارکٹ ترپ بازارپرعوام کاہجوم ہے۔12ربیع الاول کومرکزجلوس مسجدسے برآمدہوگاجس میں25ہزارسے زیادہ افرادشرکت کریں گے۔مرکزی جلسہ جوتعمیرملت کی جانب سے گذشتہ64سال سے منعقد ہورہاہے اس سال بھی نظام کالج گراؤنڈپرمنعقدہوگا۔کئی مقامات جن میں مساجدبھی شامل ہیں،محفل نعت کاسلسلہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے۔یکم ربیعاالاول سے محفل درودکااہتمام کیاجارہاہے۔کئی مقامات پرآثارمبارک کی زیارت کااہتمام جاری ہے۔نوجوان جذباتی طورپرمیلادالنبی کے مختلف پروگراموں کااہتمام کررہے ہیں۔5سال کے بچہ سے لیکرضعیف افرادبھی اپنے جذبہ کااظہارکررہے ہیں۔اگرچیکہ میلادالنبی کاجشن ہمیشہ پرامن رہتاہے۔اس کے باوجودپولیس نے بڑے پیمانہ پرصیانتی انتظامات کئے ہیں۔ریاپڈایکشن کے کئی پلاٹونس متعین کئے گئے ہیں۔روزانہ فلیگ مارچ بھی کیاجارہاہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرساؤتھ زون بابوراؤنے بتایاکہ نیم فوجی دستوں کی15کمپنیاں متعین کی جاری ہیں۔اس مرتبہ میلادالنبی کے ساتھ سنکرانتی تہوارآجانے کے باعث دوسرے فرقہ کے نوجوانوں میں جوش خروش دیکھاجارہاہے۔

(پریس نوٹ)
آزادی نسوان کا نعرہ عالمی سطح پر اسلامی تہذیب و اقدار کو ملیا میٹ کرنے کا یہودو نصاری کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ مردوں کے برابر عورتوں کو حقوق کی فراہمی دراصل خواتین کی آزادی کے نام نہاد نعرہ کے پس پردہ ان کا جنسی استحصال اور انہیں بے پردہ کردینا ہے۔ جناب مسعود فضلی صدر انجمن ترقی اردو عظیم تر حیدرآبادنے 11 جنوری کو مسدودی ہال مغلپورہ میں بزم جوہر کے ماہانہ مذاکرے سے اپنے صدارتی خطاب میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغرب میں خود ان کی نام نہاد تہذیب و تمدن کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ ڈاکٹر راہی نے اپنے کلیدی نوٹ سے مذاکرے کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ آزادی نسواں کے حوالے سے خواتین کا جنسی استحصال، انہیں بے حرمت کرنے کی صیہونی کوششیں کوئی نئی نہیں ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ ہر دور میں یہود و نصاری نے عورت ہی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کرتے ہوئے حصول اقتدار کی کوششیں کی ہیں۔ جناب شفیع اقبال نے اپنے خطاب میں ٹی وی سیریلس و فلموں میں بڑھتی ہوئی عریانیت کی حوصلہ افزائی کو مغربی تہذیب کی گمراہ کن پالیسی کا حصہ اوراسے ہندوستانی تہذیب کے مغائر قراردیا۔ مولانا نادر المسدوسی نے اپنے خطاب میں اسلامی آداب، اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور نئی نسلوں کے اخلاق و کردار کے سدھار کیلئے اخلاصیات کو شامل نصاب کرنے کی حکومت اور وزارت تعلیمات سے اپیل کی اور عامۃ المسلمین سے شریعت کے اپنی زندگی میں نفاذ کی تلقین کی۔ جلال عارف نے کہاکہ آزادی نسواں کا مغربی نعرہ نمائشی اور کھوکھلا ہے۔ مذاکرے کے فوری بعد سینئر شاعر جناب جلال عارف جانشین خواجہ شوق کی صدارت میں طرحی مشاعرہ ہوا۔ مذاکرہ اور مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر راہی نے کی اور شکریہ ادا کیا۔

(پریس نوٹ)
ساہتیہ اکاڈمی کے زیر اہتمام ایک روزہ سمپوزیم "کرشن چندر: فکر و فن" بروز اتوا 19جنوری لکچر ہال، ایسٹرن بلاک، سالار جنگ میوزیم منعقدہوگا۔ پہلا اجلاس 11بجے صبح ہوگا جس کی صدارت جناب چندر بھان خیال کنوینر اردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکاڈمی کریں گے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف پروگرام آفیسر ساہتیہ اکاڈمی مہمانوں کا خیرمقدم کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری؍ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی آندھراپردیش مہمان خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر بیگ احساس کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ جناب نورالحسنین اور ڈاکٹر وسیم بیگم مقالے پیش کریں گے۔ دوسرا اجلاس 2بجے دوپہر ہوگا۔ محترمہ جیلانی بانو صدارت کریں گی۔ پروفیسر طارق چھتاری، ڈاکٹر سید مصطفی کمال، جناب مضطر مجازاور ڈاکٹر فیروز عالم مقالے پیش کریں گے۔ ڈاکٹر مشتاق صدف نے تمام ادب ودوستوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں