پرانے شہر کی خبریں - old city news 12 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-12

پرانے شہر کی خبریں - old city news 12 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-12

(سیاست نیوز)
ریاستی جج کمیٹی کی جانب سے گزشتہ سال جج کیمپ کے دوران ٹنڈرس کی طلبی میں مبینہ بے قاعدہ گیوں کی شکایات کے سلسلہ میں حکومت نے تحقیقات کاحکم دیاتھا۔موجودہ اسپیشل آفیسرجج کمیٹی پروفیسرایس اے شکورکوایکزیکیٹوآفیسرایم اے حمیدودیگرعہدیداروں پرالزامات کی تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی۔پروفیسرشکورنے تمام تفصیلات اورمتعلقہ افرادسے بیانات لینے کے بعدرپورٹ اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبودسیدعمرجلیل کوپیش کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جج کیمپ کے انعقادکے موقع پرمختلف کاموں سلسلہ میں ٹنڈرس کی طلبی میں بعض بے قاعدہ گیوں کی شکایات ملیں اوراس سلسلہ میں اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں۔حکومت نے اس مسئلہ کانوٹ لیتے ہوئے سکریٹری اقلیتی بہبودکواس معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت دی۔سکریٹری اقلیتی بہبودنے ٹنڈرس اوردیگرمعاملات کی جانچ کیلئے پروفیسرایس اے شکورکوانکوائری آفیسرمقررکیاتھا۔بتایاجاتاہے کہ عازمین جج کوطعام اورقیام کے انتظامات کے سلسلہ میں جوٹنڈرس طلب کئے گئے انہیں ایک مرتبہ ملتوی کیاگیاجس کے باعث عوام میں کنی شبہات پیداہوگئے۔حکومت نے ٹنڈرس کی کشادگی کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی قیادت پروفیسرایس اے شکورنے کی۔تین رکنی کمیٹی نے میڈیاکے روبروٹنڈرس کی کشادگی عمل میں لائی جس کی مکمل ویڈیوگرافی کی گئی۔کمیٹی نے ٹنڈرگزاروں کوٹنڈرمیں دی گئی رقم سے بھی کم رقم میں خدمات انجام دینے کیلئے آمادہ کیا۔اس کے بعدوزیراقلیتی بہبودنے بھی ٹنڈرکی رقم میں مزیدکچھ کمی کیلئے ٹنڈرگذاروں سے بات چیت کی۔تحقیقاتی افسرپروفیسرایس اے شکورنے جج کمیٹی کے ایکزیکیٹوڈائرکٹرایم اے حمیداوردیگرعہدیداروں کے بیانات ریکارڈ کئے اورتمام فائیلوں کاجائزہ لینے کے بعدحکومت کواپنی رپورٹ پیش کردی ہے۔بتایاجاتاہے کہ اس رپورٹ میں ٹنڈرس کی طلبی کے طریقہ کارسے لے کرکشادگی تک کی تمام تفصیلات درج کی گئیں۔بتایاجاتاہے کہ حکومت اس رپورٹ کاجائزہ لے رہی ہے اوررپورٹ میں پیش کی گئی سفارشات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پریس نوٹ
اردوکے نمائندہ اورمقبول طنزومزاح نگاروں کی دلچسپ تخلیقات پرمشتمل زندہ دلان حیدرآبادکے ترجمان رسالہ شگوفہ کاسالنامہ2014زیرادارت ڈاکٹرسیدمصطفی کمال شائع ہوچکاہے۔اس خصوصی شمارے میں مجتبی حسین،پرویزیداللہ مہدی،فیاض احمدفیضی،مشتاق احمدیوسفی،خامہ بگوش،ضمیرحسن دہلوی،ڈاکٹرمعین قریشی،ڈاکٹرفرزانہ فرح،ڈاکٹرعباس متقی،اسیم کاویانی،منظورالامین،ڈاکٹرشیخ رحمن اکولوی،مسرورشاہجہاں پوری،سعیدخاں زیدی،پروفیسررؤف خوشتر،ڈاکٹرممتازمہدی،سلطان سبحانی،مسرورشاہ جہاں آبادی،علی الدین صدیقی،بابوآرکے کے خاکے،انشائیے،سفرنامے اورضانقوی واہی،بے باک جوگی۔سرفرازشاہد،ڈاکٹرظفرکمالی،مرزاعاصی اختر،مختاریوسفی،مصطفی علی بیگ،ڈاکٹرمحبوب راہی،شجاع عاطف،نٹ کھٹ عظیم آبادی،ظہیرقدسی۔فریدسحر،یونس فہمی،اقبال شانہ،مرزایاورعلی محور،حمیدالدین ساغر،معین امربمبو،احمدعلوی،نشترامروہوی اورعزیزنجیب آبادی کی منظومات شامل اشاعت ہیں۔ہمہ رنگی کارٹونوں سے مزین سرورق کے ساتھ114صفحات کی یہ پرمزاح سوغات بہ عوض30روپئے حاصل کی جاسکتی ہے۔خصوصی شمارہ انٹرنیٹshugoofa.comپربھی دیکھاجاسکتاہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں