پرانے شہر کی خبریں - old city news 03 jan 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-03

پرانے شہر کی خبریں - old city news 03 jan 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-jan-03

amer-ali-khan joins ysrcp
اعتماد نیوز
اردو روزنامہ سیاست کے نیوز ایڈیٹر اور تلگودیشم پارٹی کے رکن پولٹ بیورو و ایڈیٹر سیاست کے فرزند عامر علی خان آج وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ان کی قیامگاہ واقع بنجارہ ہلز پہنچ کر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت اپنے طور پر پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور ہر ہفتہ سماج کے مختلف طبقات سے وابستہ لوگوں کو اس پارٹی میں شامل کرائیں گے۔ انہوں نے جگن موہن ریڈی کو مسلمانوں کی پسماندگی سے متعلق ایک اسٹڈی رپورٹ حوالے کی ہے جس پر جگن موہن ریڈی نے انہیں تیقن دیا کہ وہ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے مسلمانوں کی پسماندگی کو دور کرنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
اس سوال پر کہ ادارہ سیاست علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے ایسے میں ریاست تقسیم کی مخالف اور متحدہ آندھرا پردیش کی تائید میں مہم چلا رہی وائی ایس آر پارٹی میں ان کی شمولیت کیا معنی رکھتی ہے؟ عامر علی خان نے کہا کہ پارٹی میں ان کی شمولیت علاقائی سطح سے بالاتر ہے۔ حیدرآباد میں مسلمانوں کی بڑی تعداد پسماندہ ہے اور ایسی ہی صورتحال سیما آندھرا کے مسلمانوں کی ہے۔
اس سوال پر کہ آیا وہ حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد سے وائی ایس آر پارٹی کے امیدوار تو نہیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تو پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے جگن موہن ریڈی کو اپنا دیرینہ رفیق قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ گذشتہ 30 سال سے دوستانہ روابط ہیں۔ عامر علی خان کے والد ایڈیٹر سیاست زاہد علی خان تلگودیشم کے رکن پولٹ بیورو ہیں اور ان کے چچا ظہیرالدین علی خان علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں سرگرمی سے شامل ہیں۔

پریس نوٹ
مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا کہ جمعہ 3/ جنوری کو یکم ربیع الاول واقع ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری معتمد صدر مجلس علمائے دکن کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ شہر کے علاوہ دیگر علاقوں سے ربیع الاول کے چاند کی رویت کی اطلاع پر فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں نمائندہ وقف بورڈ قاضی فاروق عارفی کے علاوہ دیگر علماء و مفتیان کرام شریک تھے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں