25/جنوری حیدرآباد یو۔این۔آئی
چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے ایک مرتبہ پھر دہلی جانے سے انکار کردیا حالانکہ کانگریس ہائی کمان نے انہیں طلب کیا تھا ۔ ہائی کمان کی جانب سے کل ہی ان کی طلبی ہوئی تھی تاہم انہوں نے دہلی آنے سے انکار کردیا ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے کانگریس جنرل سکر یٹری اور ریاست میں پارٹی امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ سے کہا کہ اسمبلی میں تلنگانہبل پر اہم مباحث جاری ہیں اس لئے وہ نئی دہلی کا دورہ نہیں کرسکتے ۔ واضح ہوکہ چیف منسٹر نے دہلی کے کٹورا ہاؤز میں پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں جو 17جنوری کو منعقد ہوا تھا یہی بہانہ بناتے ہوئے شرکت سے انکار کردیا تھا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی راجیہ سبھا انتخابات کے موضوع پر ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کے لئے دہلی روانہ نہیں ہوسکے کیونکہ اسمبلی میں جاری تلنگانہ مسودہ بل پر مباحث میں انہیں موجود رہنا تھا ۔ انہوں نے ڈگ وجئے سنگھ کو مطلع کیا کہ وہ مسودہ بل پر جاری مباحث کے پیش نظر دہلی نہیں آرہے ہیں ۔ کرن کمار ریڈی کو نئی دہلی روانہ ہونا تھا تاکہ ڈگ وجئے سنگھ سے ملاقات کر کے سال میں 2مرتبہ منعقد ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات پر بات چیت کی جاسکے ۔ یہ انتخابات آئندہ منعقد شدنی ہیں جبکہ ریاست کی 6راجیہ سبھا نشستوں کے لئے رائے دہی ہوگی ۔ اسی دوران صدر پردیش کانگریس بوستا ستیہ رائنا آج دوپہر نئی دہلی روانہ ہوئے ۔Kiran snubs Digvijay by ignoring summons
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں