کرنول ریلوے اسٹیشن پر جدید طرز کے تین اسکلیٹرس کی سنگ بنیاد تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-26

کرنول ریلوے اسٹیشن پر جدید طرز کے تین اسکلیٹرس کی سنگ بنیاد تقریب

ریاستی وزیر ریلوے کوٹلہ جیہ سوریہ پرکاش ریڈی نے آج کرنول ریلوے اسٹیشن اسکیلٹر کا سنگ بناید رکھا۔ رکن قانون ساز کونسل ایم سدھاکر بابو اور دیگر کئی اہم شخصیتیں اور ریلوے کے اعلیٰ عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر سوریہ پرکاش نے کہاکہ شہر کرنول ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1،2اور 3 پر اسکیلٹر کے ذریعہ عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسکیلٹرکے ذریعہ عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ طویل راستہ ہے الیکٹرک سیڑھیوں کی تنصیب سے عوام کا فی سہولت ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسکیلٹر کے کاموں کی تکمیل کیلئے اس سے نہ صرف مسافرین کو سہولت ہوگی بلکہ معذورین کو بھی زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔ مریضوں اور معمر حضرات کے لئے یہ کافی سہولت بخش ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تخمینی لاگت 1.9کروڑ روپئے لگائی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ کرنول ریلوئے اسٹیشن کی ترقی کیلئے دیگر کام بھی کئے جائیں گے اور اس ریلوے اسٹیشن کو ماڈرن ریلوے اسٹیشنوں میں شامل کیا جائے گا۔ ریلوے کیلئے بنیادی سہولتوں کو فروغ دیتے ہوئے کرشنا نگر میں زیر زمین برج تعمیر کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاکہ کرنول میں انفراسٹرکچر کے ذریعہ ریلوے کو کافی فروغ دیا گیا۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ نہ صرف کرنول بلکہ دیگر ریلوے اسٹیشنوں کو ترقی دے کر عوام کو سہولتیں پہنچائی جائیں گی اور ریلوے کے فروغ سے دوسرا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے اور مسافرین کی خدمات میں اضافہ بھی ہوگا۔ کرنول میں ریلوے کی مرمت کیلئے25کروڑ کی لاگت کے مڈ لائف سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔ جہاں صرف ریلوں کی مرمت کی جائے گی بلکہ نئی ٹرین تیار کرنے میں بھی یہ مرکز کارگر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ تروپتی کیلئے دو منزلہ ٹرین چلانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ ابتداء میں کے ایل پانڈے ایڈیشنل جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہاکہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے عصری سہولتیں فراہم کرکے ملک کے ہر حصہ میں مسافرین کو سہولتیں پہنچانے کے اقدامات کئے اور سفر کو آسان سے آسان تر بنادیاگیا انہوں نے کہاکہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 17 اسکیلٹرس چار بڑے ریلوے اسٹیشنوں سکندرآباد، وجئے واڑہ، تروپتی اور کاچی گوڑہ میں نصب کئے۔ عنقریب مستقبل میں مزید 32اسکیلٹرس دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے جائیں گے۔ کرنول میں نصب ہونے والے اسکیلٹرس بالکل جدید طرز کے حامل ہیں ایک منٹ میں 100مسافرین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی منتقل کیا جاسکتاہے۔ راکیش ارون ڈویژنل ریلوے منیجر حیدرآباد ڈویژن نے اظہار تشکرکیا۔

Kotla lays foundation stone for escalators at Kurnool City Rly Station

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں