8/جنوری بنگلور ایس۔این۔بی
ریاست کے محکمہ اطلاعات کو آنے والے دنوں میں اور بھی بہتر شبیہہ دی جائے گی ۔ اس محکمہ کے بجٹ میں اضافہ کر کے اس کے ذریعہ اردو اور دیگر زبانوں کے اخبارات ورسائل کو زیادہ سے زیادہ تعاون یقینی بنایا جائے گا ۔ یہ وعدہ آج ریاستی وزیر برائے اطلاعات ،انفرااسٹراکچر وجج آرروشن بیگ نے وارتا بھون میں نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو حکومت کرناٹک سے کتنا بجٹ مل رہا ہے ،اور دیگر ریاستوں جیسے کہ آندھرا پردیش ،گجرات ،مہاراشٹرا وغیرہ میں محکمہ اطلاعات کا بجٹ کیاہے ،اس کا جائزہ انہوں نے انفارمیشن ڈائر کٹر کے ساتھ لیا ہے ۔ بہت جلد ہی محکمہ اطلاعات کے بجٹ میں اضافہ کی ایک تجویز وزیر اعلی سدر امیا کے سامنے پیش کی جائے گی ۔ آنے والے دنوں میں محکمہ کی ایک ایسی اشتہاری پالیسی ترتیب دی جائے گی ،جس کے ذریعہ اردو اور دیگر اخبارات کو اشتہارات کی فراہمی کو لے کر جو بھی شکایات ہیں ۔ان کا ایک منصفانہ ازالہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں اردو اور دیگر زبانوں کے اخبارات میں حکومت کے تعلق سے شائع ہونے والے تاثرات اور خبروں کا ترجمہ کرکے اسے حکومت تک پہنچانے کیلئے ایک مخصوص ڈسک قائم کرنے کی تجویز کو جلد ہی عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ خاص طور پر اردو اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں ،مضامین وغیرہ ترجمہ کر کے اسے ارباب اقتدار تک پہنچانے کیلئے ایک مخصوص اردو ڈسک قائم کرنے کی محکمہ اطلاعات کو ہدایت جاری کہ جاچکی ہیں ۔ اس موقع پر موجود انفارمیشن ڈائر کٹر نے ان ا حکامات پر جلد از جلد عمل پیرائی کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سے اشتہارات کی فراہمی کے مرحلے میں اردو اخبارات سے نا انصافی کی شکایات سے وہ بخوبی واقف ہیں ۔اسی غرض سے انہوں نے محکمہ کو حاصل بجٹ کا بگور جائزہ لیا ہے ،تاکہ آنے والے دنوں میں اردو اور دیگر اقلیتی زبانوں کے اخبارات کی حتی الامکان مدد کی جاسکے ۔ --
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں