ملک میں 839 خانگی ایف ایم اسٹیشنوں کے قیام کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

ملک میں 839 خانگی ایف ایم اسٹیشنوں کے قیام کا منصوبہ

آل انڈیا ریڈیو کے ڈائر کٹر جنرل آرو ینکٹیشورلو نے آج بتایا کہ پرساار بھارتی تیسرے مرحلہ کے تحت ملک بھر میں 839خانگی ایف ایم اسٹیشنوں کا آغازعمل میں لائے گا ۔ شعراء کے ہمہ لسانی قومی سمپوزیم 2014کے سلسلہ میں جو کل شروع ہورہا ہے ،ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وینکٹیشورلو نے بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو ملک کا سبب سے برا ریڈیو نیٹ ورک ہے ،جس کے 407اسٹیشن اور 485براڈکاسٹنگ مراکز ہیں ۔ انہوں ننے بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو کے پاس سردست 286ایف ایم اور 22ایف رین بواسٹیشن موجود ہیں ۔اس کے علاوہ ایف ایم گولڈ بھی آل انڈیا کا حصہ ہے ،جو ملک کے میٹرو شہروں میں اپنی نشریات عمل میں لاتا ہے ۔ وینکٹیشو رلو نے بتایا کہ ملک بھر میں خانگی شعبہ کے تحت 240ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ ایف ایم ریڈیو سامعین کی تعداد میں 30فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،بالخصوص کاروں اور موبائل فونس پر ریڈیو سامعین کی تعداد بڑھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی زبانوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں نسل میں شعور بیدار کرنے کے لیے آل انڈیا ریڈیو یو گیان پیٹھ ایوارڈ یا فتہ دانشوروں کی سوانح حیات اور ان کے ناولوں کی نشریات عمل میں لا رہا ہے ۔ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ یا فتہ ناول وغیرہ بھی نشر کیے جارہے ہیں ۔ وینکٹیشو رلو نے کہا کہ ہمیں سامعین سے بہتر ردعمل حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو نے گذشتہ سال کے مقابلہ اپنی آمدنی میں بھی 18فیصد کا اضافہ درج کیا ہے ۔ گذشتہ سال 376کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی ۔ تا حال 307کروڑ روپئے کا نشانہ عبور کر لیا گیا ہے اور اس بات کی پوری توقع ہے کہ سال کے ختم ہونے تک 440کروڑ روپئے کی آمدنی ہوگی ۔ (یہاں مالیاتی سال کی بات ہورہی ہے ) انہوں نے بتایا کہ پرسار بھارتی کو حکومت کے جانب سے 3500کروڑ روپئے کا فند حاصل ہوتا ہے ، جس کے منجملہ 800 کروڑ روپئے آل انڈیا ریدیو کے لیے مختص ہیں ۔ انہوں نے مطلع کیاکہ سال 2014کے دوران 3500 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو اہنے قیام سے ہی اپنے پروگرامس کے ذریعہ سماجی تبدیلی اور معاشی ترقیاتی عمل میں ایک تماسی عامل کا کرادر ادا کرتا چلا آرہا ہے ۔ وینکٹیشو رلو نے بتایا کہ آل انڈیا ریڈیو 1956سے ہر سال قومی سمپوزیم منعقد کرتا رہا ہے اور جاریہ سال یہ حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا ۔ سمپوزیم میں 22ہندوستانی زبانوں کے 66شعراء حصہ لے رہے ہیں ،جب کہ ہندی اور تلگو زبانوں کے ممتاز مترجمین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ تلگو ،ہندی اور سنسکرت کے علاوہ 22ہندوستانی زبانوں جیسے نیپالی ،سنتھلی ،بوڈو ،ڈوگری اور دیگر زبانوں کے شعراء سمپوزیم میں شرکت کریں گی ،جو دہلی ،ممبئی ،سرینگر ،ترووننتا پورم ،کولکتہ اور امپھال جیسے مقامات سے یہاں پہنچیں گے ۔ پروگرام کی ریکارڈ نگ 25جنوری ہفتہ کو رات 8بجے آل انڈیا ریدیو کے قومی نیٹ ورک پر نشر کی جائے گی ۔ اسی وقت پر آل انڈیا ریڈیو کے متعلقہ اسٹیشنوں سے علاقائی زبانوں میں اس پروگرام کا علاقائی ورژن نشر کیا جائے گا ۔

Prasar Bharati plans to set up 839 new FM stations in private sector

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں