بجلی کی پیداوار میں ریاست کرناٹک کو خود کفیل بنایا جائیگا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

بجلی کی پیداوار میں ریاست کرناٹک کو خود کفیل بنایا جائیگا

بجلی کی پیداوار میں ریاست کو 2017تک خود کفیل بنائے جانے کا عزم کیا گیا ہے ،فی الحال 18ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے جاری ہیں ،یہ بات وزیر اعلی سدرامیا نے کہی ۔ انہوں نے آج شہر کے بنگلور انٹرنیشنل ایگزیبیشن سنٹر میں مرکزی ھکومت کے وزارت بڑی صنعت وپبلک انٹر سٹریز اینڈ کامرس اور ریاستی محکمہ توانائی کے اشتراک سے منعقدہ 5روزہ ایلکراما۔2014ایگزینیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بجلی کی پیداوار اور بجلی کی سربراہی کے شعبہ میں کافی سدھار لایا گیا ہے بجلی کے رساؤپر قابو پانے کے لئے کئی طرح کی اقدامات کئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کم خرچ میں الیکٹرانک کی اشیاء تیار کرنے کے لئے امداد فراہم کی جارہی ہے ، جو بجلی کی پیداوار ثابت ہوگا ، بنگلور شہر میں یہ پہلی بار ایلکر اما کا 11واں ایگزیبیشن منعقد ہوا ہے جس میں بیرونی ممالک سمیت ریاست کی کئی بجلی پیداوار کی کمپنیوں نے حصہ لیا ہے ، وزیر اعلی نے کہاکہ ریاست کی معاشی ترقی اور عوامی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے مسلسل بجلی کی فراہمی کا نظام ضروری ہے ،ملک کا بجلی پیداوار کا شعبہ عالمی کا مپٹیشن کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم کرنے اور پرکیپٹا انکم کو بڑھانے میں مدد گار چابت ہونا چاہئے ۔ ریاست کے صنعتوں کی ترقی کے لئے بجلی کی مسلسل فراہمی کا نظام بنایا گیا ہے اسی طرح ریاست میں توانائی کے شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری کے لئے حالات پیدا کئے گئے ہیں ،ریاست میں کئے طرح کے انسانی وسائل موجود ہیں ،اس کا ٹھیک استعمال کئے جانے کی ضرورت ہے سڑک ،ریلوے لائن ،بندرگاہ ،ہوائی اڈے اور مارکیٹ کے ساتھ ریاستی حکو مت صنعتو ں کی تر قی کے لئے کئی طرح کے منصوبے تیا ر کئے میں ۔ ایشیا ء میں ہی پہلی مر تبہ بجلی حاصل کرنے والا شہر کہلانے والے بنگلور شہر میں سال 2030تک ملک میں بجلی کی پیداوار میں موجود ہ کے مقابلے 4گنا زیادہ بجلی کا طلب گار رہے گا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے لئے نیا انتظام ضروری ہے ، اس کے لئے دور اندیشی کے ساتھ نیا منصوبہ بنائے جانے کی ضرورت ہے ، اس خصوص میں یہ 5روزہ ایگزیبیشن مددگار ثابت ہوگا ،اس موقع پر ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست کرناٹک میں 200سے زائد انجینئرنگ کالج قائم ہیں ، آئندہ سال ایک لاکھ سے زائد انجینئرس اپنی تعلیم مکمل کر کے باہر نکلیں گے ،انہوں نے بتایا کہ ملک کی ترقی اگر ہونی تو صنعتوں کی ترقی ضروری ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں