عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

عام آدمی پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

دہلی اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی سے حوصلہ پاکر عام آدمی پارٹی اس سال ہونے والے عام انتخابات پر نظر لگائے بیٹھی ہے۔ جس کے پیش نظر اس نے آج بڑے شدومد سے اپنی رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم 26جنوری کو ختم ہوگی۔ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ممبر شپ مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے دوران ممبر شپ حاصل کرنے والے افراد کو فیس نہیں دینی ہوگی۔ آپ کا ممبر بننے کے خواہشمند حضرات 07798220033 پر اپنا نام اور ایس ٹی ڈی کوڈ، اسمبلی حلقے کا نام ایس ایم ایس کرسکتے ہیں یا فون کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں ممبر شپ الاٹ کردی جائے گی۔ ممبر کو ممبرشپ نمبر سے ایس ایم ایس کے ذریعہ مطلع کردیا جائے گا۔ ایک موبائل فون سے صرف ایک ہایک شخص ہی ممبر شپ کیلے درخواست دے سکتاہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروندکجریوال اور گوپال رائے نے کہاکہ 26جنوری تک جاری رہنے والی اس مہم میں ایک کروڑ ممبر بنانے کا ہدف متعین کیا گیا ہے اور اب تک تین لاکھ افراد ممبر بن چکے ہیں۔ کجریوال نے پھر کہا کہ انہیں سکیورٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ آپ کے سرکردہ لیڈر پرشانت بھوشن نے گذشتہ ہفتہ پارٹی کی دو دن کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کہا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی بڑے پیمانے پر اترے گی۔ آپ کے ہریانہ، مہاراشٹرا، اترپردیش، کرناٹک اور گجرات میں زیادہ تر نشستوں پر انتخابات لڑنے کا امکان ہے۔ آپ نے ہریانہ میں اسمبلی کی تمام 90نشستوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور بطور چیف منسٹر وہ یوگیندر یادو کے نام کا بھی اعلان کرچکی ہے۔ اس دوران چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ایک بار پھر سکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔ جس کا اترپردیش پولیس کی جانب سے انہیں پشکش کیا گیا تھا۔ عام آدمی پارٹی ذرائع نے یہ بات کہی۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے کسی بھی قسم کی سکیورٹی رد کردی۔ 8جنوری کو قومی دارالحکومت کے قریب کوشمبی میں اروند کجریوال کی زیر قیادت عام آدمی پارٹی کے دفتر پر جموں و کشمیر میں ریفرنڈم پر پارٹی کے سینئر لیڈر پرشانت بھوشن کے تبصرہ کے خلاف 30تا40افراد پرمشتمل ایک گروپ حملہ کرچکا ہے۔

AAP kicks off nationwide membership drive

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں