پناہ گزیں کیمپوں سے فساد متاثرین کو ہٹایا جانا افسوسناک - جماعت اسلامی ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

پناہ گزیں کیمپوں سے فساد متاثرین کو ہٹایا جانا افسوسناک - جماعت اسلامی ہند

مظفر نگر فساد زدگان کے مصائب کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ شدید سردی کے موسم میں جب درجہ حرارت صفر کے قریب پہنچ رہا ہے ۔ ایسے میں ریاستی سرکار نے عارضی پناہ گزیریں کمیپوں میں رہنے والے بے سہار ا مظلوموں کو زبر دستی ہٹا دیا ہے۔ یہاں تک کہ کاندھلہ عیدگاہ کی زمین پر قائم کیمپ کو بھی اجاڑ دیا گیا جو سراسر ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار قیم جماعت اسلامی ہند نصر علی نے مرکزی آفس ابو الفضل انکلیو جامعہ نگر اوکھلا نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ قیم جماعت اسلامی ہند نصر علی نے کہا کہ پہلے تو ریاستی سرکار فساد روکنے میں ناکام رہی اور اب اتنی شدید ٹھنڈ میں مصیبت کے مارے بے سہار ا لوگوں کے عارضی کیمپ سے بھی ہٹا یا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند مطالبہ کرتی ہے کہ یوپی انتظامیہ ظلم کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند کرے اور مصیبت زدگان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اور ان کی مکمل با زآباد کاری کے لیے فوری اقدامات کرے اور نامزد ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کرکے ان پر مقدمہ چلائے۔ دہلی کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے نصرت علی نے کہا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کا قیام قومی سیاست کے بدلتے خدوخال کی عکاسی کرتا ہے۔ جماعت اسلامی ہند ان نئے رجحانات کو امید افزا سمجھتی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کی صورت میں ایک نیا متبادل ابھر رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند کو توقع ہے کہ ہندوستا ن کے باشعور عوام مطلوبہ تبدیلیوں کے لئے کوشش کریں گے اور اگلے پارلیمانی الیکشن میں غیر فرقہ پرست ، عوام دوست اور دیانت دار لوگوں کو آگے لائیں گے ۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند مہذب سماج سے اپیل کرتی ہے کہ وہ شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے اور ہم جنس پرستی کے خلاف آواز بلند کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں