میرٹھ - اعظم خاں آج گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

میرٹھ - اعظم خاں آج گرلز کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے

ہاپوڑ روڈ پر واقع پرانے کمیلے کی زمین پر زیر تعمیر لڑکیوں کے انٹر کالج کا سنگ بنیاد یوپی کے شہر ترقی وزیر اعظم خاں کل اتوار کو رکھیں گے۔ وزیر اعلی اکھلیش یادو کے بھی آنے کا امکان ہے لیکن ابھی تک سراکری طور پر ان کے پر وگرام کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ان کے آنے پر پروگرام سے ضلع انتظامیہ تیاریوں میں لگا ہوا ہے۔ میرٹھ میونسپل کارپویشن کے سٹی کمشنر عبد الصمد ، کار پوریشن کے دیگر حکام اور ضلع کے انتظامیہ کے افسران نے مو قع پر ہونے والی تعمیر کا جائزہ بھی لیا ہے اور ساتھ ہی ہاپوڑ روڈ سے ناجائز قبضوں کو بھی ہٹوایا گیا ہے جس سے اعظم خان کو سب کچھ اچھا ہی نظر آسکے۔ ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتہ ہی پردیش حکومت کی طرف سے سنگ بنیاد کے لئے 2جنوری کی تاریخ طے ہوئی تھیجس کے بعد یکم جنوری کو پروگرام کو منسوخ کرنے کا خط آگیا۔ اب انٹر کالج کے سنگ بنیاد کے لئے کل 5جنوری طے ہوئی ہے۔ حکومت ہند کے ملٹی سیکٹورل ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایم ایس ڈی پی ) کے تحت یہ انٹر کالج 4ہزار 620مربع میٹر زمین پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ تقریبا 10ہزار 310مربع میٹر خالی پڑی زمین پر باؤنڈری کرائی جارہی ہے جس کا استعمال فی الحال کھیل کے میدان کے طور پر ہونا ہے اور مستقبل میں یہاں ڈگری کالج بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔ شہری ترقی کے وزیر اعظم خاں کے آنے کی وجہ سے ہاپوڑ روڈ پر ارد گرد کے علاقوں میں تیزی سے صفائی کا کام چلا یا گیا ہے جبکہ کچھ کارپوریٹر اعظم خاں کو مسلم اکثریتی علاقے کی افراتفری دکھانے کی بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں لیکن کارپوریشن انتظامیہ اس سے پہلے ہی صفائی نظام درست کرنے میں لگا ہو اہے۔ بتا یا گیا ہے کہ لڑکیوں کے اس کالج میں 14کمرے ، ایک لائبریری ، 3سائنس لیب، 3کمپیوٹر روم ہوں گے جن کی لاگت 2کروڑ 90لاکھ 34ہزار روپے ہوگی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں