ایران حزب اللہ کی تائید جاری رکھے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

ایران حزب اللہ کی تائید جاری رکھے گا

تہران
(آئی اے این ایس)
ایران لبنان کی حزب اللہ تنظیم کی تائیدجاری رکھے گا۔ایران کے ایک سرکردہ قانون سازنے یہ بات کہی۔قانون سازمحمدحسن فری نے کہاکہ لبنان کی حزب اللہ تنظیم کی تائید جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے اس سلسلہ میں وزیرخارجہ جوادظریف اورحزب اللہ قائدحسن نصراللہ کی ملاقات کاذکرکیا۔حزب اللہ لبنان میں امن قائم کرنے سامراج کے خلاف جدوجہد کررہی ہے۔حزب اللہ اس وقت صدرشام بشارالاسد کی حکومت کی تائیدمیں لڑرہی ہے۔شام کی حکومت باغیوںں کے خلاف لڑرہی ہے اورحزب اللہ باغیوں کے خلاف شامی حکومت کی تائیدمیں لڑرہی ہے۔حزب اللہ کاقیام1982میں عمل میں آیا۔اپنے قیام کے بعدسے حزب اللہ ایران سے مالی امداداورحزبی امدادحاصل کررہی ہے۔لبنان اوراسرائیل کی لڑائی میں حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ لڑی۔حزب اللہ لبنان میں ایک طاقتورلڑاکافوج ہے۔اس نے اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کوزبردست ضرب لگائی۔جمعہ کے دن ایرانی مجلس(پارلیمنٹ)کے اسپیکرعلی لاری جانی نے اس بات کااعادہ کیاکہ ایران بلاشرط حزب اللہ کے تائیدجاری رکھے گا۔
iran supports hizbollah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں