مصر کو مفاہمت کی جانب پیشرفت کی ترغیب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

مصر کو مفاہمت کی جانب پیشرفت کی ترغیب

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ نے مصرکی عبوری حکومت سے نئے دستورکے تحت ضمانت یافتہ حقوق کے مکمل نفاذاورمفاہمت کی جانب پیشترفت کی ترغیب دی ہے۔امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کہاکہ مصرمیں اقتدارکی منتقلی کی جانب قدم اٹھنے کے دوران امریکہ،مصرکی عبوری حکومت سے ان تمام حقوق وآزادی کے مکمل نفاذ کی توقع رکھتاہے جن کی نئے دستورمیں ضمانت دی گئی ہے اورجومصری اعوام کے مفادات سے منسوب ہیں۔علاوہ ازیں عبوری حکومت سے مفاہمت کے اقدامات کی بھی درخواست کی جاتی ہے۔کیری نے مریدکہاکہ تحریراسکوائرسے شروع ہونے والی تحریک اس مقام پردم نہیں توڑسکتی۔عبوری حکومت نے بارہامنتقلی عمل کے پابندہونے کااظہارکیاہے جس سے جمہوری حقوق کادائرہ وسیع ہوتاہے۔اورآزادانہ ومنصفانہ انتخابات کے ذریعہ شہری حکومت کاقیام عمل میں آتاہے جس میں عام شمولیت یقینی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایفائے وعدہ اورمصری عوام کے عالمی انسانی حقوق کے احترام کویقینی بنانے کایہی مناسب وقت ہے۔مصرمیں گذشتہ3برسوں سے اشتمالی جمہوریت کی جدوجہداورشورش بھرے تجربات سے یہ ظاہرہوچکاہے کہ صرف ووٹنگ ہی سے جمہوریت کی نشاندہی نہیں ہوتی۔اقتدارکی منتقلی کاعمل ایک بڑاچیالنج ہے جس کیلئے مفاہمت،چوکسی اورمستقل رحجان ضروری ہے۔مصری دستورکے مسودہ کوریفرنڈم کے ذریعہ منظوری مل چکی ہے تاہم سیاسی،معاشی اورسماجی لائحہ عمل سے ہی آئندہ نسلوں کامستقل طئے ہوگااورہمارااگلاقدم اسی جانب اٹھناچاہئیے۔انہوں نے وضاحت بھی کی صرف ایک بارکے انتخابات یاریفرنڈم جمہوریت کی ضمانت نہیں بلکہ بلاامتیارجنس،عقیدہ،نسل اورسیاسی نسبت مصری عوام کوملک کے قوانین کے تحت مساوی حقوق وتحفظ سے متعلق ہے۔مصرمیں پرُامن اجتماع اوراظہارکی آزادی پرپابندی اوراس کی حدبندی ہمارے لئے ہمیشہ سنگین تشویش کاباعث رہی ہے۔ہمارے لئے مصری حکومت کے وہ اقدامات بھی باعث تشویش رہے ہیں جن کا نتیجہ ریفرنڈم کی صورت میں ظاہرہوا۔مصرکی منتخب حکومت ایک خطرناک راستہ پرچل پڑی تھی جوہمارے لئے زبردست تشویش کاباعث بنی اورجس کے نتیجہ میں ملک2013کے دوران شورشوں سے دوچارہوا۔امریکہ،ایک بارپھرتمام فریقین سے انسدادوتشدداوراس کی مذمت کرنے کی درخواست کے ساتھ ساتھ مصری عوام کی بنیادی آزادیوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام پرمبنی مشمولی سیاسی عمل کی جانب قدم بڑھانے کی ترغیب دیتاہے۔امریکہ مصرمیں سیاسی اقتدارکی منتقلی سے متعلق اعتمادسازی کیلئے بین الاقوامی جائزہ کاروں کواندرون ملک انتخابات اوران سے متعلق تمام واقعات وحالات کی آزادانہ جائزہ کاری اوراس کی رپورٹنگ کوضروری باورکرناہے۔
Egypt to encourage understanding

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں