فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی اپیل

بی جے پی پر ایک سخت نکتہ چینی میں مرکزی وزیر منیش تیواری نے آج کہا کہ فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کو جو قوم پرستی کے نام پر اپنے بدنما سر اٹھارہے ہیں اقتدار پر آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے کیونکہ یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ کانگریس ملک کے اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کیلئے قربانیوں کی ایک تاریخ اور روایت کی حامل ہے۔ جبکہ دیگر پارٹیاں صرف نفرت کی تاریخ کی حامل ہیں۔ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بات کہی۔ وہ آج لدھیانہ سے قریب ملن پور ڈکھا میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تے۔ تیواری نے کہاکہ فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کو اقتدار پر آنے کی اجازت دینا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے کہاکہ فرقہ پرست اور فاشسٹ طاقتوں کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ پنجاب میں سیاسی ماحول کانگریس کیلئے پوری طرح موافق ہے۔ لدھیانہ کے رکن پارلیمان نے دعویٰ کیا کہ عوام اکالی۔ بی جے پی اتحاد کی سات سالہ طویل غلط حکمرانی سے بیزار ہوچکے ہیں۔ تیواری نے کہاکہ اکالی۔ بی جے پی اتحاد نے صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں اور ان میں سے کسی بھی وعدہ کو پورا نہیں کیاہے۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ اکالیوں سے ان کے بیالنس شیٹ کے تعلق سے پوچھیں کہ انہوں نے کیا دعویٰ کیا تھا اور درحقیقت کیا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پاس صرف ایک چیز ہے جہاں وہ ریاستی قرص کا ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ رکھتے ہیں اور پنجاب کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کا تقابل کریں۔ عوام مرکز میں یوپی اے حکومت کی دس سالہ حکمرانی کے دوران عظیم کامیابیوں سے واقف ہیں جس نے ملک کا چہرہ تبدیل کردیا ہے۔ مرکزی وزیر نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں ریاستی حکومت کے خلاف ان کی ناراضگی دکھانے کا عوام کو ایک موقع دیں۔ آج یہاں لدھیانہ میں سابق وزیر جوگیندر پال پانڈے کو ان کی 29ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تیواری نے کہاکہ بیرونی حکمرانوں کے خلاف جدوجہد آزادی کے دوران نہ صرف کانگریس قائدین اور کارکنوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی حتی کہ آزادی کے بعد انہوں نے ملک کے اتحاد اور اس کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ انہوں نے کہاکہ آنجہانی جوگیندر پال پانڈے ایک ایسے ہی عظیم شہیدوں میں شامل ہیں۔

اس دوران نئی دہلی میں پی ٹی آئی کے بموجب یوپی اے کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے نریندر مودی نے آج لوک سبھا انتخابات سے قبل ملک کیلئے اپنے ویژن کو پیش کیا اور 100 اسمارٹ شہروں کو فروڑ دینے اور ہر ایک ریاست میں آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایمس اور اے آئی آئی ایمس قائم کرنے کا وعدہ کیا جب کہ انہوں نے ہندوستان کو دنیا بھر کے ایک برانڈ کے طورپر پیش کرنے، قیمتوں میں اضافہ اور افراط زر پر قانو پانے غربت کو کنٹرول کرنے اورخواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے، غریبوں کو بااختیار بنانے اور بلٹ ٹرینس اور ترقی دینے عوام کے صحت پر توجہ دیتے ہوئے ہیلت انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کاوعدہ کیا۔ بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نے کئی وعدے کئیں ہیں کہ اگر بی جے پی برسر اقتدار آئے تو یہ وعدے پورے کئے جائیں گے۔ افراط زر سے مقابلہ ، بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثر کو غیر موثر بنانے عام آدمی کی مدد کی خاطر قیمتوں کو متوازن رکھنے کیلئے ایک فنڈ قائم کرنے کی صلاح دی اور کہاکہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال کے ساتھ زرعی پیداوار کیلئے ایک حقیقی ٹائم ڈاٹا بینک کی فراہمی بی جے پی کی ترجیح ہوگی اور اس طرح سے عالمی طورپر مسابقت کے لئے برانڈ انڈیا تعمیر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ پانچ ترجیحات پر توجہ مرکوز کریں گے جن میں صلاحیت، روایت، سیاحت، تجارت اور ٹکنالوجی شامل ہیں۔ دریاوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی اٹل بہاری واجپائی کے پسندیدہ پراجکٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے نریندر مودی نے سابق وزیراعظم کے شرمندہ تعبیر نہ ہونے والے خواب کی تکمیل کا وعدہ کیا۔ سینئر قائد ایل کے اڈوانی کے بیرونی ممالک میں خفیہ اکاونٹس میں جمع کردہ ملک کے کالے دھن کو واپس لانے کے مطالبہ کو پورا کرنے کا بھی وعدہ کیا جس کے لئے سابق نائب وزیراعظم نے ایک یاتراکی شکل یں ملک گیر مہم شروع کی تھی۔ چیف منٹسٹر گجرات نے کہاکہ وہ ان کے خواب کی تکمیل کریں گے اور یہ رقم غریبوں کی فلا ح و بہبود کیلئے استعمال کریں گے۔ اگر ضرورت ہوتو ہم قانون میں بھی ترمیم کریں گے اور کالے دھن کو لانے کیلئے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ قومی سطح پر ایک اگریکلچر مارکٹ قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ کالے دھن سے متعلق کیسس سے نمٹنے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کے ذریعہ بلیک مارکٹنگ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے اور مقررہ معیاد میں انہیں سزا دی جائے گی۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد کیلئے تعلیمی شعبہ اور برتری کے مراکز کو مستحکم کریں گے اور مہارت کے فروغ پر توجہ مرکوز کریں گے۔

'Communal forces' should not be allowed to grab power: Manish Tewari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں