دبئی
(ایجنسیاں)
دبئی کے حکمران شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے ایران پرعائدپابندیوں کے حوالے سے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ ان پابندیوں کوختم کردیاجائے۔انہوں نے اس امرکااظہارایک انٹرویومیں کیاہے۔واضح رہے کہ شیخ محمددبئی کے حکمران ہونے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے نائب صدراوروزیراعظم بھی ہیں۔ان کاکہناتھا\'ایران ہماراہمسایہ ہے ہم اس حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں چاہتے ہیں۔\'ان سے انٹرویومیں پوچھاگیاتھاکہ کیاوہ یہ سوچتے ہیں کہ ایران پرعایدپابندیاں ختم کرنے کاوقت آگیاہے جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہمیراخیال ہے ایساہوناچاہیے۔شیخ محمدبن راشدالمکتوم نے مزیدکہا\'دبئی ایران کیلئے اشیاء کی ری ایکسپورٹ کااہم مرکزہے اس لیے ان پابندیوں کے خاتمے سے متحدہ عرب امارات کوبھی فائدہ ہوگا۔تجارت کھلنادبئی اورامارات کے بھی مفادمیں ہوگا\'دبئی کے حکمران پہلے عرب حکمران ہیں۔جنہوں نے کھلے لفظوں میں ایران پر عائدپابندیوں کے خاتمے کی بات کی ہے۔اس سے پہلے ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نومبر کے جوہری معاہدے کے فوری بعدمتحدہ عرب امارات کے دورے پرآچکے ہیں۔حالانکہ دیگرکئی عرب ممالک ایران کے تعلق سے اتنی مثبت سوچ نہیں رکھتے۔دراصل متحدہ عرب امارات میں پانچ لاکھ ایرانی رہائش پذیرہیں اوراس کے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم ہیں۔کئی عرب ملک ایران کواب بھی خطرہ سمجھتے ہیں۔سعودی عرب نے حال ہی میں کہاتھاکہ وہ نہیں چاہتاکہ عالمی طاقتوں اوررایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں ایران پرسے پابندیاں اٹھائیں۔سعودی عرب کے خیال میں پابندیوں کے باعث ایران کااثرورسوخ محدودہوگیاتھا۔سعودی عرب نے شام کے صدربشارالاسداورایران کے حلیف شام کے خلاف باغیوں کی مددکابھی اعادہ کیا۔بحرین ایران پرالزام لگاتاہے کہ تہرا ن اس کے دیہات میں حکومت مخالف عناصرکی پشت پناہی کرتاہے،بحرین اس وقت اس اسلحے کی تحقیقات کررہاہے جسے پچھلے دسمبرمیں کشتی کے ذریعے بحرین لانے کی کوشش کی گئی تھی۔ایران24نومبرکوہونے والے ابتدائی جوہری معاہدے کے بعدیکم فروری سے پابندیاں اٹھنے کی امیدرکھتاہے جبکہ جوہری معاہدے پر20جنوری عمل شروع ہوچاہتاہے۔
Dubai ruler calls for Iran sanctions to be lifted
2014-01-15
تاریخ اشاعت : 2014-01-15
زمرہ
arab-muslim
ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہیے - دبئی حکمران شیخ المکتوم
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں