مصر - سخت سیکوریٹی کے سائے میں ریفرنڈم کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-15

مصر - سخت سیکوریٹی کے سائے میں ریفرنڈم کا انعقاد

قاہرہ
(ایجنسیاں)
مصرمیں فوج کی زیرنگراں عبوری حکومت کی طرف سے ملک کونیااورمستقل دستوردینے کی کوششوں کوآگے بڑھانے کیلئے ریفرنڈم کاآغازغیرمعمولی انتظامات کے ساتھ شروع ہوگیاہے۔ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت اخوان المسلمین اوراس کی حامی جماعتوں نے اس ریفرنڈم کے بائیکاٹ کااعلان کیاہے۔آج ملک کے بیشترحصوں میں اس ریفرنڈم کے تعلق سے عوامی دلچسپی زیادہ نہیں دیکھی گئی۔جس سے اس پورے عمل کی فعالیت پراٹھ رہے سوالوں کومزیدتقویت ملتی ہے۔دریں اثنامصری تارکین وطن کی اکثریت نے ملک کے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیاہے۔تاہم دنیاکے بیشتردارالحکومتوں میں قائم مصری سفارت خانوں میں منعقدہ ریفرینڈم میں مصریوں کے ووٹ ڈالنے کی شرح بہت کم رہی ہے۔مصرکی وزارت خارجہ کے ترجمان بدرعبدالعاطی نے پیرکوبتایاکہ اتوارکی صبح تک ریفرینڈم میں95ہزارتارکین وطن نے اپناحق رائے دہی استعمال کیاتھا۔دنیابھرکے168ممالک میں مقیم مصری تارکین وطن کے لیے سفارتخانوں اورقونصل خانوں میں پولنگ مراکزقائم کیے گئے تھے ۔مصری تارکین وطن کونئے آئین پرہونے والے ریفرینڈم میں اپناووٹ ڈالنے کے لیے8جنوری سے12جنوری تک وقت دیاگیاتھا۔مصرمیں14اور15جنوری کونئے آئین پرریفرینڈم ہورہاہے۔سعودی عرب میں مقیم98فیصدمصریوں نے ریفرینڈم میں\'ہاں\'میں ووٹ دیاہے۔کل23651مصریوں نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا۔ان میں سے23011نے نئے آئین کے حق میں اورصرف474نے\'نا\'میں ووٹ دیا۔سعودی عرب میں متعین مصری سفیرعفیفی عبدالوہاب نے بتایاکہ ریاض میں سفارتخانے اورجدہ میں قونصل خانے میں ریفرینڈم کاعمل احسن طریقے سے انجام پایاہے۔متحدہ عرب امارات میں متعین مصری سفیرایہاب حمودہ کاکہناہے کہ90فیصدتارکین وطن نے نئے آئین کے حق میں ووٹ دیاہے۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ گزشتہ ریفرینڈم کے مقابلے میں اس مرتبہ ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی ہے کیونکہ اس مرتبہ میل کے ذریعے بھیجے گئے ووٹنگ کومنسوخ کردیاگیاتھا۔عمان میں متعین سعودی سفیرکے مطابق اردن میں مقیم4291مصریوں نے ریفرینڈم کے لئے اپنے ووٹوں کااندراج کرایاتھا۔
Egypt referendum: Vote under way amid tight security

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں