ہوڑہ میں اسپتالوں کی حالت آج بھی خستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

ہوڑہ میں اسپتالوں کی حالت آج بھی خستہ

ھوڑہ۔
(ایس این بی)
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ٹائلس لگاکر اسپتال کی دیواروں کو چمکدار بنارہی ہیں لیکن علاج و معالجہ کی حالت آج بھی خستہ ہے۔ شمالی ہوڑہ اور بالی کے اہم سرکاری اسپتال میں آج بھی ضروری مشین کی کمی ہے۔ شمالی ہوڑہ کے ایم ایل اے اشوک گھوش علاقے میں اسکول اور صحت مراکز کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں لیکن افسران اور سرکاری ڈاکٹروں کی لاپروہی سے عوام پریشان ہیں۔ بالی کے ایم ایل اے سلطان سنگھ بھی اس معاملے میں نہایت سرگرم ہیں اس کے باوجود ستیہ بالا اسپتال اور ٹی ایل جیسوال اسپتال کے نام سے مریضوں میں خوف پایا جاتا ہے۔ آج بھی عوام ان علاقوں میں پرائیوٹ نرسنگ ہوم کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہوڑہ کے ان دو اہم اسپتال کو آج تک اپنا ایک سپرنٹنڈنٹ تک نہیں ملا ہے۔ ڈاکٹر آپریشن بنرجی دونوں اسپتالوں کا چارج سنبھالے ہوئے ہیں جس کی وجہہ سے وہ ایک اسپتال میں بھی دھیان نہیں دے پاتے ہیں۔ ستیہ بالا اسپتال کیلئے گذشتہ دنوں ایم ایل اے فنڈ سے اشوک گھوش نے 30لاکھ کا فنڈ مہیا کیا اس فنڈ سے کئی تعمیری کام ہوئے لیکن بہت سارا کام آج بھی باقی ہے۔ آئی ڈی اسپتال میں جدید طبی مشینوں کی سخت کمی ہے۔ ٹی ایل جیسوال کے جنگلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ خستہ حال عمارت آج بھی بڑے حادثے کا سبب بننے کو تیارہیں۔ اس اسپتال میں آنجہانی امبیکا بنرجی کے فنڈ سے خواتین کے شعبہ میں ایک لیپرو اسکاپی مشین لائی گئی تھی۔ اس شعبہ کے ڈاکٹر لاہا کا جب شری راجپور تبادلہ ہوا وہ اپنے ساتھ اس مشین کو لے کر چلے گئے۔ آج تک ایسی مشین نہیں آئی۔ گذشتہ دنوں ایم پی پرسون بنرجی اور ایم ایل اے سلطان سنگھ نے دورہ کرکے جدید طبی سہولتوں کا یقین دلایا تھا لیکن اب تک ندارد ہے۔ اس اسپتال کے زچہ بچہ شعبہ کی ڈاکٹر بوریا بسواس پر الزام ہے کہ وہ ڈیلیوری آپریشن سے ناواقف ہیں خواتین کو تکلیف میں رہنا پڑتا ہے۔ یا پھر بچے کی موت ہوجاتی ہے۔ اس اسپتال میں روزانہ کے مریضوں کیلئے سی ٹی اسکین کی سہولت نہیں ہے۔ ایکسرے کیلئے ایک ایک مریض کو 2سے 3ہفتہ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ان دنوں حکومت نے چند نئے ڈاکٹروں کی تقرری کی ہے لیکن اس کا استعمال سپرنٹنڈنٹ نہیں کرپاتے ہیں۔ علاقے کے سماجی کارکن اور سماجی ادارہ نے کئی بار حکومت کی توجہ اس جانب دلائی ہے لیکن کارروائی نہ ہونے سے مایوس ہیں۔ سماجی کارکن بدرالدجی انصاری نے کہاکہ ڈاکٹر آپریشن بنرجی اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہیں۔ ان کا تبادلہ ہوجائے تو بالی، گھسٹری، بیلور اور شمالی ہوڑہ کے ضرورتمند مریضوں کو طبی سہولت ملے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں