کجریوال کا اغوا کرنے انڈین مجاہدین کا منصوبہ - بھٹکل کی رہائی مقصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

کجریوال کا اغوا کرنے انڈین مجاہدین کا منصوبہ - بھٹکل کی رہائی مقصد

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
دہشت گرد تنظیم انڈین مجاہدین اپنے سرکردہ رکن ےٰسین بھٹکل کی جسے گذشتہ سال 27اگست کو ہند نیپال سرحد پر گرفتار کیا گیا تھا رہائی کیلئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے اغوا کا منصوبہ بنارہی ہے۔ اس بات کااظہار آج پولیس ذرائع نے کیا۔ تاہم اس سلسلہ میں دہلی کے چیف منسٹر کا جواب فوری طورپر واضح نہیں ہوسکا ہے۔ سینئر پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ انٹلی جنس ایجنسیوں سے انہیں یہ اطلاع ملی ہے۔ کجریوال سیاست میں وی آئی پی کلچرل کو ختم کرنے اپنی عام آدمی پارٹی کی پالیسی کے مطابق سکیورٹی انتظامات قبول کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ جمعہ کو ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں کرناٹک پولیس کی جانب سے اپریل 2010ء میں بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں دھماکوں کے سلسلہ میں 30سالہ بھٹکل سے پوچھ تاچھ کیلئے کرناٹک پولیس نے درخواست کی تھی۔ شمالی کرناٹک کے ضلع اڑپی کے موضع بھٹکل کا رہنے والا ےٰسین بھٹکل مبینہ طورپر احمد آباد، سورت، بنگلور، پونے، دہلی اور حیدرآباد میں سلسلہ وار دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ این آئی اے نے یہ بات بتائی۔ یو این آئی کے بموجب انڈین مجاہدین کی مبینہ دھمکی کے بعد دہلی پولیس کی ایک ٹیم نے چیف منسٹر دہلی کو زیڈ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے بموجب دہلی پولیس سکیورٹی ونگ کی ایک ٹیم نے کجریوال کو خطرہ کے تعلق سے آگاہ کیا اور ان سے خواہش کی کہ وہ زیڈ زمرہ کی سکیورٹی قبول کریں۔ ذرائع کے بموجب پولیس کو خطرہ کی جانکاری انٹیلجنس ایجنسوں سے فراہم ہوئی ہے۔ کجریوال نے تاحال سکیورٹی قبول کرنے سے انکار کیا ہے تاہم غازی آبادی میں عام آدمی پارٹی دفتر پر حالیہ حملہ کے بعد یوپی پولیس نے انہیں سکیورٹی فراہم کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں