کوئلہ اسکام - دو کمپنیوں کے خلاف نئی شکایات داخل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

کوئلہ اسکام - دو کمپنیوں کے خلاف نئی شکایات داخل

سی بی آئی نے کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں پر آج دو کمپنیوں کے خلاف نئی شکایات داخل کردیں۔ سی بی آئی نے ایف آئی آرس میں کاسٹرن ٹکنالوجیز لمیٹیڈ، کاسٹرن مائننگ، بی ایل اے انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹیڈ، بی ایل اے انڈسٹریز کے منیجنگ ڈائرکٹر (ایم ڈی) اور بعض سرکاری اور خانگی کمپنیوں کے عہدیداروں کو ملزم بنایا ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایاکہ "الزامات یہ ہیں کہ غیر مستحق کمپنیوں کو کوئلہ بلاکس الاٹ کئے گئے تھے۔ بی ایل اے انڈسٹریز کو محصور کانکنی کے اصول کے خلاف کھلی مارکٹ میں کوئلہ فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی"۔ رسمی شکایات کے بعد تحقیقات ہوں گی۔ اور اس کے بعد مقدمات کی کارروائی شروع ہوگی۔ کوئلہ بلاکس الاٹمنٹ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ الاٹمنٹس1993 اور 2005 کے درمیان کی گئی تھیں۔ 6شہروں میں دھنباد( جھارکھنڈ)، کولکتہ، ممبئی، نرسم پور( مدھیہ پردیش)، دہلی اور بھوپال میں تلاشیاں جاری ہیں۔ سال گذشتہ اکتوبر میں سی بی آئی نے سابق معتمد وزارت کوئلہ پی سی پاریکھ اور صنعت کار کما منگلم برلا کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ برلا کے خلاف ہنڈلکو کمپنی کے نمائندہ کی حیثیت سے کیس درج کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی، آدتیہ برلا گروپ کی ایک نمایاں کمپنی ہے۔ ممبئی میں قائم کمپنی بی ایل اے انڈسٹریز پرائیوٹ لمیٹیڈ کا قیام، کوئلہ کانوں کی خریدی اور کانکنی کیلے 1964 میں عمل میں آیا تھا۔ کاسٹرن ٹکنالوجیز لمیٹیڈ، دھنباد کی ایک کمپنی ہے جس کا قیام ایک آئرن اینڈ اسٹیل فاونڈری (آئی ایس ایف) کے طورپر 1983 میں عمل میں آیا تاکہ انڈین ریلویز اور اسٹیل پلانٹس کو لوہا اور فولاد سپلائی کیا جائے۔

CBI files new complain against two companies on coal scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں