علی الحساب بجٹ منظور کرنے آئندہ ماہ پارلیمنٹ اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

علی الحساب بجٹ منظور کرنے آئندہ ماہ پارلیمنٹ اجلاس

علی الحساب مرکزی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت آئندہ ماہ فروری کے پہلے پندہواڑہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرے گی۔ وزیر پارلیمانی امور کمل ناتھ نے یہاں پراوسی بھارتیہ دیوس پروگرام سے وقت فارغ کرتے ہوئے اخبار نویسوں کو یہ بات بتائی اور کہاکہ "فروری کے پہلے پندرہواڑہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوگا اور جیسا کہ روایت رہی ہے یہ تقریباً 15دن یا 10نشستوں پر مشتم ہوگا"۔ یہ اجلاس دونوں ایوانوں کے سرمائی اجلاس کا تسلسل ہوگا۔ یہ اجلاس ملتوی کئے گئے تھے لیکن اختتام پذیر نہیں ہوئے( الیکشن کمیشن ذرائع کے بموجب لوک سبھا انتخابات آئندہ اپریل۔ مئی میں پانچ تا چھ مرحلوں میں منعقد ہوں گے)۔ حسب روایت، حکومت، علی الحساب بجٹ منظور کرے گی اور انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت ریگولر بجٹ پیش کرے گی۔ کمل ناتھ نے بتایاکہ لوک پال بل کی منظوری کے بعد، یوپی اے ، اہم قانون سازی بلز کی منظوری کا خواہاں ہے تاکہ رشوت ستانی مسئلہ سے نمٹا جائے۔ یہ بلز، کانگریس اور حکومت کے ایجنڈہ میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں یہ بلز، بغرض بحث و منظوری پیش کئے جائیں گے۔ "بلز، علی الحساب بجٹ اور ریلوے علی الحساب بجٹ کے علاوہ ہوں گے"۔ کمل ناتھ نے اس چرچے کو مسترد کردیا کہ حکومت، آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ان بلز کی منظوری چاہتی ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ حکومت کو خبر دینے والوں کے تحفظ سے متعلق بل، عدلیہ جوابدہی بل، انسداد رشوت ستانی( ترمیمی) بل، شہریوں کا منشور بل، خدمات کی بروقت فراہمی سے متعلق بل اور عام خریدی بل، پارلیمنٹ میں منظور طلب ہیں۔

Parliament session in February to pass vote on account

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں