عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی منندر سنگھ دھیر اسپیکر اسمبلی منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-04

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی منندر سنگھ دھیر اسپیکر اسمبلی منتخب

دہلی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ثابت کرنے کے ایک دن بعد عام آدمی پارٹی ( آپ ) کی حکومت کو دوسری کامیابی ملی۔ اسمبلی اسپیکر کیلئے ہوئی ووٹنگ میں آپ ، کے ممبر اسمبلی منندر سنگھ دھیر نے بی جے پی کے جگدیش مکھی کو ہرادیا۔ 70ارکان اسمبلی میں ووٹوں کی تقسیم میں دھیر کانگریس کی حمایت سے کامیاب قرار دیئے گئے۔ دھیر کو 37ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ مکھی کی حمایت میں 32ایم ایل اے تھے۔ دھیر کے اسپیکر منتخب ہونے پر وزیر اعلی اروند کجریوال اور بی جے پی کے لیڈر ہر ش وردھن نے انہیں مبارکبا د دی اور انہیں اسپیکر کی کرسی تک لے گئے۔ ہر ش وردھن نے کہا کہ میں تہہ دل سے مبا رکبا د دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کی آپ اسمبلی کے وقار اور روایت کو برقرار رکھیں گے۔ اس سے پہلے کجریوال حکومت کے اعتماد کے ووٹ پر ووٹنگ کے دوران بھی جمعرات کو اس کے حق میں 37ووٹ پڑے اور مخالفت میں صرف 32ووٹ پڑے تھے۔ اسمبلی صدر کیلئے دھیر کو اپنی پارٹی کے 28ممبران اسمبلی کے علاوہ ، کانگریس کے 7اور شعیب اقبال اور آزاد امیدوار شوقین کی حمایت ملی ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر مکھی کی حمایت میں بی جے پی اور اکالی دل کے 32ارکان کے ووٹ پڑے۔ اسمبلی کاروائی شروع ہوتے ہی بی جے پی کے ممبران نے وزیر اعلی اروند کجریوال کی جانب سے 9000ہزار اسکوائر فٹ کا ڈپلکس قبول کرنے پر سوال اٹھا یا۔

AAP MLA Maninder Singh Dhir elected Delhi Assembly Speaker

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں