ہندوستان میں انتخابات کے بعد ہی پیشرفت ممکن - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

ہندوستان میں انتخابات کے بعد ہی پیشرفت ممکن - سرتاج عزیز

اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
وزیر اعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے صلاح کار سر تاج عزیز نے آج بتا یا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر اور سیاچن کے بشمول دیگر حل طلب مسائل میں صرف ہندوستان میں انتخابات کے بعد ہی پیشرفت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ کشمیر سر کریک اور سیاچن جیسے مسائل میں صرف ہندوستان میں انتخابات کے بعد ہی پیشرفت کی توقع کی جاسکتی ہے۔ کشمیر سر کریک اور سیاچن جیسے مسائل پر پس پردہ بات چیت جاری ہے، جبکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی انتہائی کوشش کررہا ہے۔ عزیز نے سرکاری ریڈیو پاکستان کو یہ بات بتائی ۔ ان دنوں دونوں ممالک کے مذاکرات میں ہندوستان میں آنے والے انتخابات کے پیش نظر تاخیر ہورہی ہے، تاہم تجارت و توانائی و ویزا طریقہ کار سے نمٹنے والے گروپس مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتا یا کہ کشمیر سر کریک اور سیاجن پر ہندوستان کے پس پردہ مذاکرات جاری رہیں۔ پاکستان نے ان مذاکرات کے لیے اپنے سابق متعمد خارجہ شہر یار خان کا تقرر کیا ہے جبکہ ان کے ہم منصب سابق سفیر ایس کے لامبا ہیں۔ ایک ایسے وقت جبکہ ہندوستان انتخابات کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے ایسے میں خط قبضہ پر امن وامان اور مذکرات کاجاری رہنا باہمی تعلقات میں کشیدگی سے گریز کے لیے ضروری ہے۔ سرتاج عزیز نے یہ بات بتائی۔ انہو ں نے مسئلہ کشمیر کو انتہائی اہم قرار دیا اس کی یکسوئی ہند۔ پاک تعلقات کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ کئی ممالک نے دونوں فریقین کے درمیان امن ومان کی اہمیت کا اندازہ کرلیا ہے اور اب کشمیر کے تنازعہ میں دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔ عزیز نے مزید بتا یا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہندوستانی ہم منصب منموہن سنگھ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اگر چیکہ ان کے دورہ امکان کم ہے تاہم اگروہ چاہے تو آئندہ ہفتوں میں اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ہم یقینی طور پر ان کا خیر مقدم کریں گے۔ منموہن سنگھ نے آئندہ چار ماہ کے دوران دورہ پاکستان کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے بتا یا کہ تاحال حالات سازگار نہیں رہے ہیں۔ پاکستان ہندوستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے احیا ء کا خواہاں ہے، جنہیں گذشتہ سال خط قبضہ پر ایک فوجی کا سر قلم کردیئے جانے کے بعد ملتوی کردیا گیا۔
Back channel open, breakthrough only after polls in India: Sartaz Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں