مہاجر ہونے پر مشرف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے - الطاف حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

مہاجر ہونے پر مشرف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے - الطاف حسین

اسلام آباد
( پی ٹی آئی)
پر ویز مشرف کی تائید کرتے ہوئے متحدہ قومی تحریک کے سربراہ الطاف حسین نے بتا یا کہ متنازعہ سابق پاکستانی فوجی حکمراں کو محض اس بناء پر نشانہ بنا یا جارہا ہے کہ وہ مہاجرین ہیں، جنہوں نے ہندوستان سے ہجرت کی تھی۔ صوبہ سندھہ سے حیدر آباد میں اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ آپ مشرف کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں۔ ایک مہاجر جیسا سلوک ؟ اگر آپ چاہیں تو مشرف کو سزا دیں تاہم ان لوگوں کو بھی قید کریں جنہوں نے زمینی مارشل لا احکامات پر عمل کیا تھا،دوسروں کو کیوں معاف کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سابق فوجی سر براہ اشفاق پرویز کیانی ، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اور دیگر ججس بھی غیر عدالتی سر گرمیوں کا حصہ ہیں۔ الطاف حسین کا لندن میں قیام ہے لیکن وہ فون پر ایم کیو ایم ورکرس سے پابندی کے ساتھ خطاب کرتے ہیں۔ وہ خود بھی مہاجر ہیں۔ 70سالہ مشرف کو 2007میں ایمرجنسی کے نفاذ کی پاداش میں غداری کے مقدمہ کا سامنا ہے۔ مشرف دہلی سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔ غداری کے الزام کے تحت مشرف پہلے فوجی جنرل ہیں جن کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔ قصور وار قرار دیئے جانے پر انہوں نے سزائے عمر قید یا سزائے موت دی جاسکتی ہے۔الطاف حسین نے 1947میں بر صغیر کی تقسیم کے دوران منتقل ہوئے، اردو داں مہاجرین کے لیے علاحدہ صوبہ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ اگر آپ اردو داں سندھیوں کو پسند نہیں کرتے ہیں تو ان کے لیے ایک الگ صوبہ قائم کریں۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ اگر اردو داں عوام کے اندیشوں کی بروقت یکسوئی نہ ہوں تو علحدہ صوبہ کا مطالبہ ملک کے مطالبہ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ حسین سندھ میں پی پی پی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مہاجرین کے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ اردو داں عوام اس بات کو جانتے ہیں کہ کس طرح خون کے ندیوں کو پار کیا جائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اس کا ہمارے آباو اجداد کو بہت تجربہ ہے جبکہ ہم ان کے بچے ہیں لہذاجانتے ہیں کہ اپنی چیز کسی طرح حاصل کی جائے۔
Musharraf being targeted because he is 'Muhajir': MQM chief

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں