پرنب مکرجی منموہن سنگھ اور مودی کی سوانح عمری پر کتابوں کی اشاعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

پرنب مکرجی منموہن سنگھ اور مودی کی سوانح عمری پر کتابوں کی اشاعت

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیر اعظم منموہن سنگھ اور نریندر مودی کی سوانح حیات ہلاری کلنٹن کی میموئرس جیفری آرچر کی ایک اور ناول کے علاوہ ریٹیلنگ آف اروشی مرڈر جیسے اہم عنوانات کے تحت کتابیں اس سال مطالعہ میں آسکتی ہیں۔ اسپورٹس کے شعبہ میں مشہور کتابیں جیسے ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی سوانح عمری دونوں کتابیں ہار پر کولنس کی جانب سے شائع کی گئی ہیں اور پیٹر اوبون کی جانب سے پاکستانی کرکٹ پر ایک کتاب، وونڈیڈ ٹائیگر: دی ہسٹری آف کرکٹ ان پاکستان ، جسے سیمن اینڈ سوچسٹر نے شائع کیا ہے اس سال منظر عام پر آئیں گی۔ منموہن سنگھ کے قریبی ساتھی سنجیا بارہ کی جانب سے تصنیف کی گئی کتاب ، دی اکسیڈینٹل پرائم منسٹر : دی میکنگ آف اینڈان میکنگ آف منموہن سنگھ، کو مارچ میں پنگوئن انڈیا کی جانب سے شائع کی جائے گی جسے جینت گوشل نے شائع کیا ہے ۔ مودی کے تعلق سے بھی اس سال دو کتابیں قارئیں کی نظر سے گزریں گی۔ ہارپن کولنس کی جانب سے شائع کی جاے والی مودی اینڈ گودھرا : دی فکشن آف فیکٹ فینڈنگ ، اور "نریندر مودی "جس کو علی الترتیب منوج مترا اور رمیش مینن نے تحریر کیا ہے۔ نتیش کمار پر بھی ایک کتاب سنگل مین نتیش کمار آف بہار کو ہار پر کولنس کی جانب سے شائع کیا جارہا ہے۔ اس کتاب کو صحیفہ نگار شنکر شنتا ہو رنے لکھا ہے۔

Hillary Clinton memoir, books on Narendra Modi, Manmohan Singh, Pranab Mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں