دبئی سال نو جشن - 5 لاکھ پٹاخے چھوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

دبئی سال نو جشن - 5 لاکھ پٹاخے چھوڑنے کا نیا عالمی ریکارڈ

دُبئی
(پی ٹی آئی )
دُبئی نے نئے سال 2014کے آغاز کے لمحہ کے ساتھ ہی زائد از5لاکھ پٹاخوں زبردست حیران کن آتشبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک کا عالمی رکارڈ تو ڑ دیا اور ایسی آتشبازی کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ دنیا بھر میں کسی بھی مقام پر ایسی حیرت انگیز آتشبازی اب تک نہیں کی گئی تھی ۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ س میں یہ اعتراف کیا گیا ۔ موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ سال نو کے موقع پر زائداز 5لاکھ پٹاخے چھوڑے گئے ۔ ایسے فقید المثال مظاہرہ کی منصوبہ بندی گذشتہ 10ماہ سے کی جارہی تھی ۔ آتشبازی کا یہ مظاہرہ مسلسل 6منٹ تک جاری رہا ۔ اس مظاہرہ کے بارے میں فیصلہ کرنے والے گینز رورلڈرکارڈس کے ارباب مجاز نے توثق کی کہ اب ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے ۔ شہر کے ساحل سے زائداز 94کیلومیٹر کے فاصلہ کا احاطہ کرتے ہوئے دبئی کی بلند ترین عمارتوں بشمول پام جمیرہ ،ورلڈ آئی لیڈس ،برج العرب سے یہ آتشبازی کی گئی ۔ آتشبازی کا فائنل اور سب سے زیادہ متاثرین کن مظاہرہ ساحل پر ایک مصنوعی \"طلوع آفتاب \"کا منظر پیدا کرتے ہوئے کیا گیا ۔ فضاؤں میں جاکر روشنی /چنگاریوں کے ساتھ پھٹ پڑنے والے پٹاخوں کی بلندی زائداز ایک کیلو میٹر تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آتشبازی کے منتظمین نے 2012میں کوویت کی گولڈن جوبلی سالگرہ کے موقع پر کئے گئے آتشبازی ریکارڈ کو تو ڑ نے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ سالگرہ تقاریب کے موقع پر جملہ 77,282پٹاخے چھوڑے گئے ۔ یہ ریکارڈ ،دبئی میں آتشبازی کے پہلے منٹ ہی میں توڑ دیا گیا ۔ اس طرح سابقہ ریکارڈ ،پہلے ہی منٹ میں ٹوٹ گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پیروٹکنکس کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا آتشبازی مظاہرہ تھا جس کا ڈیزائن امریکی کمپنی \"فائرورکرس بائی گروسی\"نے تیار کیا تھا ۔
Dubai welcomes 2014 with fireworks display, breaks Guinness record

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں