جنوبی سوڈان کے باغی - صوبائی دارالحکومت پر قابض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

جنوبی سوڈان کے باغی - صوبائی دارالحکومت پر قابض

خرطوم
(آئی اے این ایس )
جنوبی سوڈان کی افواج نے اعتراف کیا کہ باغیوں نے جانگلی صوبے کے دارالحکومت بور شہر پر قبضہ کرلیا ۔ سوڈان پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان فلپ آگر نے کہا کہ سرکاری افواج نے بور شید کا تخلیہ کردیا ہے ۔انہوں نے یہ بیان جنوبی سوڈان کے دار الحکومت جو باسے جاری کیا ۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ بر طرف نائب صدر ریک ماچر کی وفادار افواج نے بور شہر پر قبضہ کرلیا تاہم ترجمان نے کہا کہ لڑائی اب بھی جاری ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ منحرف فوجی سپاہیوں کی وجہ بور پر باغی سپاہیوں کا قبضہ ہوا ۔ باغی افواج کمانڈر پیٹر گاڈٹ کی نگرانی میں لڑرہے ہیں اور وائٹ آرمی ان کے ساتھ ہے ۔وائٹ آرمی میں برطرف نائب صدر ماچر کے قبیلے نوایر کے نوجوان شامل ہیں ۔ ہر طرف نائب صدر ماچر کی زیر قیادت باغی افواج ہر حال میں بور شہر پر قابض رہنا چاہتی ہیں ۔ سابق نائب صدر نے کہا کہ وہ جنگ مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن اسی دوران افواج لڑائی بھی جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران جنوبی سوڈان میں سرکاری اور باغی افواج کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری رہیں ۔جنوبی سوڈدان میں دو قبائیلی گروپ ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں ۔ صدر سلوا کیرا کا قبائیلی گروپ ڈنکا برطرف نائب صدر ناچر کے قبائیلی گروپ ,نوریہ،کے خلاف صف آرا ہے ۔ اسی طرح پورا جنوبی سوڈان دو قبیلوں کی لڑائی کا میدان جنگ بن گیا ہے ۔صدر سلوا کیرنے الزام لگایا کہ سابق نائب صدر بغاوت کی سازش میں ملوث ہیں ۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ 121600افراد بے گھر ہوگئے ۔63000افراد نے اقوام متحدہ کے احاطہ میں پناہ لی ہے ۔
South Sudan renegade forces take control in strategic town of Bor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں