امریکی سفارتخانہ کو فلموں کو نمائش نہ کرنے حکومت ہند کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-05

امریکی سفارتخانہ کو فلموں کو نمائش نہ کرنے حکومت ہند کی ہدایت

ہندوستان نے امریکہ پر دباؤ میں مزید اضافہ کرتے ہوئے امریکہ سفارتخانہ سے کہا کہ وہ بغیر لائسنس حاصل کئے امریکن سنٹر میں فلموں کی نمائش نہ کرے اور اسے 20جنوری تک ایسا کرنے کی مہلت دی ہے۔،یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ امریکن سنٹر اپنے مہمانوں کے لیے باقاعدگی سے فلموں کی نمائش کرتا ہے۔ بظاہر اس کے لیے کوئی لائسنس حاصل نہیں کیا جاتا۔ اس مداخلت کو روکنے حکومت نے نوٹس جاری کی ہے ۔ 1999بیاج کی آئی ایف ایس عہدیدار دیویانی کھوبر گڈے کی نیویارک میں گرفتاری اور توہین کے جواب میں ہندوستا ن کی یہ ایک جوابی کارروائی ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ دہلی میں امریکی اداروں کی مسلسل قانون شکنی کو روکنے حکومت نے اب امریکن سنٹر کی سر گرمیوں کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکن سنٹر کو کل سخت الفاظ پر مشتمل ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ وہ حکومت ہند اور حکومت دہلی کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرے اور فلموں کی نمائش کے لیے لائسنس حاصل کرے۔ سنٹر کو 20جنوری تک مہلت دی گئی ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا کہ ہدایات کی تعمیل میں ناکام رہنے پر 21جنوری سے امریکن سنٹر میں فلموں کی نمائش پر پابندی لگادی جائے گی۔

Don't screen movies at American Centre: India to US embassy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں