ریاست کی تقسیم کیخلاف احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-20

ریاست کی تقسیم کیخلاف احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا اعلان

وجئے واڑہ
(یو این آئی )
متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے کٹرحامی رکن پارلیمنٹ لگڑاپاٹی راج گوپال نے جائنٹ ایکشن کمیٹی پر زور دیا کہ وہ مخالف تقسیم ریاست احتجاج کو جاری رکھیں ،کیوں کہ ریاست کی تقسیم کا عمل آخری مرحلہ میں پہنچ گیا ہے ۔ اے پی جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تنظیم جدید کا بل 2013اسمبلی میں آج پیش ہوگا ۔ یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ سیما آندھرا علاقہ کے عوام ،ریاست کی تقسیم کے مخالف ہیں ، احتجاج جاری رکھنا چاہیے ۔ انہوں نے احتجاج میں شدت پیدا کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں چوں کہ تلنگانہ بل پر مباحث جاری ہیں ۔ چیف منسٹر این کرن کمار نے ریڈی نے 4ہفتے کا اضافی وقت طلب کیا ہے ۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ ایسی صورت حال ہی میں لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوشش کی تھی اور انہیں اے آئی سی سی کے اجلاسوں میں شرکت سے انکار کیا ، برقی ملازمین سے کہا کہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران ایک دن کا احتجاج کریں ،تاکہ مرکز یہ سمجھ سکے کہ مخالفت تقسیم احتجاج میں شدت پیدا ہوئی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ 22جنوری کو حیدرآباد میں زبردست اجلاس عام منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے اے پی این جی اوزاور مختلف جے اے سیز سے کہا کہ "چلودہلی پروگرام"کے لیے تیار رہیں ،جو پارلیمنٹ سیشن کے دوران ریاست کی تقسیم کی مخالفت کے لیے منظم کیا جائے گا ۔ تلگو دیشم پارٹی کے رکن اسمبلی اور ضلع کرشنا کے صدر ڈی اومامہیشور راؤ نے کہا کہ اگر جنوبی پاور گرڈ کو بند کردیا گیا تو کئی ریاستیں تاریکی میں ڈوب جائیں گی ۔ اس اقدام سے مخالف تقسیم ریاست احتجاج کی شدت نمایاں ہوجائے گی ۔ آندھرا پردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن (اے پی این جی اوز) کے صدر پی اشوک بابو نے امید ظاہر کی کہ مجوزہ عام انتخابات متحدہ ریاست میں منعقد ہوں گے ۔ اشوک بابو ،جو ریاست کی تقسیم کے خلاف سرکاری ملازمین کی دو ماہ طویل ہڑتال کی قیادت کر رہے ہیں ، نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نظریات اور ریاست کی تقسیم کے اصولوں کو ترک کردیں ۔ گول میزکانفرنس کی نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ پہلی مرتبہ کانگریس ،تلگو ددیشم اور وائی ایس آر کانگریس قائدین نے متحدہ ریاست کی حمایت میں اتحاد کیا اور ریاست کی تقسیم کی مخالفت کی ۔ اجتماع نے ان قائدین کا خیر مقدم کیا ۔ جے اے سی کے کئی قائدین اور سیاسی قائدین بشمول ارکان اسمبلی بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی ایم وشنو ،وی سر نیواس ،بی جے پی ترجمان یو سر نیواس راجو ، سینئر جرنلسٹ ڈی گوپی نے بھی خطاب کیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں