عصمت ریزی کے واقعات کیلئے لڑکیوں کا لباس و برتاؤ ذمہ دار - خواتین کمیشن رکن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

عصمت ریزی کے واقعات کیلئے لڑکیوں کا لباس و برتاؤ ذمہ دار - خواتین کمیشن رکن

NCP leader Asha Mirge
مہاراشٹراخواتین کمیشن کی رکن نے جن کاتعلق این سی پی سے ہے آج یہ کہہ کر ایک تنازعہ کھڑاکردیاکہ خواتین کے کپڑے اوراُن کارویہ عصمت ریزی کے واقعات کے لئے ذمہ دارہے۔ڈاکٹرآشامرگے نے جواکولہ کی رہنے واکی ماہرامراض نسواں ہے نے کہاکہ لڑکیوں کواپنے جسمانی حرکات خیال رکھناچاہئے کہ کہیں ان کی کوئی حرکت کسی کوعصمت ریزی کیلئے راغب نہ کرے یاعصمت ریزی کرنے والے مجرمین کی توجہ مبذول نہ ہو۔انہوں نے سوال کیاکہ دہلی عصمت ریزی کی شکارلڑکی آدھی رات کوفلم دیکھنے کیوں گئی تھی۔لڑکیوں کواس بات کاخیال رکھناچاہئے کہ وہ کیاپہن رہی ہیں اورکس وقت شہرمیں گھوم رہی ہیں،اُن کے جسمانی حرکات عصمت ریزی کرنے والوں کوراغب کرسکتے ہیں جوایسی لڑکیوں پرنظررکھتے ہوئے ہیں۔مرگے این سی پی کے یوتھ کٹونشن سے خطاب کررہی تھیں جس میں پارٹی کے سربراہ شردپوارکی دختراوررکن پارلیمنٹ سپرماسولے بھی موجودتھیں۔مرگے نے سوال کیاکہ نربھئے کو11بجے رات کوفلم دیکھنے جانے کی کیاضرورت تھی؟ممبئی کی فوٹو جرنلسٹ شکتی مل کے سنسان کمپونڈمیں شام6بجے تصاویرلینے کیوں گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کوہمیشہ چوکس رہناچاہئے۔مرگے خواتین کے تحفظ کے بارے میں ایک لڑکی کے سوال جواب دے رہی تھی۔انہوں نے لڑکیوں کومشورہ دیاکہ وہ اپنے کپڑوں اوراپنے ہیراسٹائیل پربھی توجہ دیں۔سپریاسولے نے بعدازاں اعتراف کیاکہ مرگے کابیان مناسب نہیں ہے اوراُن کی پارٹی جنسی امتیازنہیں رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہر مرداورخاتون کیلئے سلامتی چاہتے ہیں،سب کوچاہے وہ گاؤں ہو،تعلقہ ہویاشہر،دن ہویارات ہومحفوظ سفرکرنے کی آزادی ہونی چاہئے۔این سی پی کی بارہ متی سے نمائندگی کرنے والی رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ مرگے نے بعدمیں اپنی غلطی کااعتراف کرلیااورمعذرت خواہی کی ہے۔سولے نے کہاکہ مرگے نے اس پرافسوس کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک سیاستداں نہیں ہے اورانہ ہی اُن کاارادہ کسی کے جذبات کومجروح کرناتھا۔

NCP leader Asha Mirge's bizarre argument: Women to blame for rape if they go out after the dark
Woman's clothes, behaviour also responsible for rapes: NCP leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں