تکنیکی وجوہات پر ماقبل 2005 کرنسی نوٹوں سے دستبرداری - آر بی آئی گورنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-29

تکنیکی وجوہات پر ماقبل 2005 کرنسی نوٹوں سے دستبرداری - آر بی آئی گورنر

ریزروبینک کے گورنر رگھورام راجن نے آج کہا کہ ماقبل 2005ء کے کرنسی نوٹوں کی دستبرداری کالے دھن پر قابوں بوپانے کے ارادے پر مبنی نہیں ہے بلکہ جعلی کے انسداد کے لیے ایسا کیاجارہا ہے۔یہ کا لے دھن اور ٹیکس چوری وغیرہ پر قابو پانے کے ارادے پر مبنی نہیں ہے۔یہ ایک مکنیکی اقدام ہے۔پرانے کربسی نوٹوں کی دستبرداری چند سکیورٹی وجوہات کے باعث اختیار کی جارہی ہے۔راجن نے تیسرے سہ ماہی مالیاتی پالیسی جائزہ کے اعلان کے بعد ایک میڈیا بریفنگ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوشش امکانی جعلی نوٹوں میں تخفیف کیلئے اور عوام کے ہاتھوں میں مزید قابل اعتبار نوٹ دینے کیلئے کی جارہی ہے۔ ہم اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ عوام کو پیش آنے والی کسی بھی پریشانی کو کم سے کم کیا جائے۔ چنانچہ یہ عمل انتہائی سہل ہوگا۔ خاص طورپر کرنسی کی دستبرداری کا کچھ اور ہی مقصد ہے۔ انہوں نے مزید یہ بات کہی۔ گذشتہ ہفتہ آر بی آئی نے کہا تھا کہ31مارچ 2014ء کے بعد وہ یکم اپریل 2014ء سے ماقبل 2005ء سے جاری کردہ تمام کرنسی نوٹوں کی گشت سے مکمل دستبرداری اختیار کرے گی۔ عوام کو ان نوٹوں کی تبدیلی کیلئے بنکوں سے رجوع ہونے کی ضرورت ہوگی۔ آر بی آئی نے یہ بھی کہا کہ ایسے نوٹوں کا حجم جو دستبردار کئے جارہے ہیں ان کی گشت زیادہ نہیں ہے۔

Withdrawal of pre-2005 notes is not to check black money, aimed at curbing counterfeits: Raghuram Rajan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں