کانگریس اور سی پی ایم لیڈران کی ترنمول میں شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-23

کانگریس اور سی پی ایم لیڈران کی ترنمول میں شمولیت

منگل کو جہاں ایک طرف ترنمول کانگریس کے باغی ایم پی اور کانگریس کے پرانے رسومن مترا پھر سے کانگریس میں شامل ہونے کیلئے بدھان گئے وہیں دوسری طرف ترنمول بھون میں مکل رائے اور سدیپ بند پادھیائے کی قیادت میں کانگریس اور سی پی ایم کے بڑے لیڈر ان ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کیلئے ترنمول بھون پہنچ گئے ۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس کی جماعت میں اپوزیشن کانگریس اور سی پی ایم کے باغی لیڈر ان شامل ہورہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پردیس کانگریس کے نائب صدر نتیا نندا س ،پردیس کانگریس کیلیڈر میتری ساہا ،کانگریس لیڈر اسیرالدین اور کلٹی کے سینئر سی پی ایم لیڈر ان سمیت سی پی ایم کے کئی کارکنان ترنمول میں شامل ہوئے ۔ ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے نے اس موقع پر کہا کہ ریاست میں وزیر اعلی ممتا منرجی کے ترقیاتی کام کو دیکھ یہ سبھی لوگ ترنمول کانگریس کی طاقت کو مزید بڑھانے کیلئے پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے آئندہ 31جنوری کو بریگیڈ میدان میں ترنمول کانگریس کی ہونے والی ریلی کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی ۔ سدیپ بندھوپادھائے نے کہا کہ ترنمول کانگریس میں اپوزیشن جماعت کے لیڈر ان کے شامل ہونے سے جنرل الیکشن میں ترنمول کانگریس کی طاقت میں اضافہ ہوگا ۔ اور اس کا چرچہ سیاسی گلیاروں میں ہورہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں