امریکی عدالت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے تحریک کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

امریکی عدالت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے تحریک کی پیشکش

امریکی عدالت میں کانگریس پارٹی کی جانب سے تحریک کی پیشکش
نیویارک
(پی ٹی آئی)
امریکہ کی ایک عدالت19مارچ کوہندوستان میں برسراقتدارکانگریس پارٹی کی تحریک کی سماعت کرے گی جس میں کانگریس پارٹی نے1984کے مخالف سکھ فسادات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مقدمہ کوکالعدم کرنے کی درخواست کی گئی۔امریکی ڈسترکٹ جج رابرٹ سوویٹ نے ہدایت دی کہ عدالت،کانگریس پارٹی کی تحریک کی سماعت کرے گی۔کانگریس پارٹی کے خلاف سکھ انسانی حقوق گروپ نے مقدمہ دائرکیاہے۔ہندوستانی۔امریکی اٹارنی روی بتراجوامریکہ میں کانگریس پارٹی کے نمائندہ ہیں17جنوری کو منابٹن کی وفاقی عدالت میں تحریک پیش کی تھی۔سکھ تنظیم کو17فروری تک کانگریس پارٹی کی تحریک کاجواب دیناہے اوراس کے بعدروی بترا10مارچ تک جواب داخل کریں گے۔سکھ گروپ نے الین ٹارٹ اسٹجوٹ (اے ٹی ایس)اورٹارچروکسٹم پروٹیکشن ایکٹ(ٹی وی پی اے)کے تحت مقدمہ دائرکیا۔ان قوانین کے تحت امریکی عدالتوں کوبیرون ملک کی انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی سماعت کرنے کااختیارحاصل ہے۔

US court to hear Congress party's challenge to 1984 riots

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں