ہندوستانی خاتون پر نوعمر فرزند کے قتل کا الزام - اسکاٹش عدالت میں پیشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

ہندوستانی خاتون پر نوعمر فرزند کے قتل کا الزام - اسکاٹش عدالت میں پیشی

ہندوستانی خاتون پر نوعمر فرزند کے قتل کا الزام - اسکاٹش عدالت میں پیشی
لندن
(پی ٹی آئی)
ایک ہندوستانی نژادخاتون جس پراپنے3سالہ لڑکے کے قتل کاالزام ہے،ایک اسکاٹش عدالت میں دوسری بارخانگی طورپیش ہوئی۔33سالہ روسدیپ کولارنے کل اپنے شادی کے نام روسدیپ ایڈیکویاکے تحت ایڈنبرگ کی شیرف عدالت میں کل ایک خانگی سماعت کیلئے پیش ہوئی۔اس پراپنے فرزندمیکائل کولارکی ہلاکت سلسلہ میں انصاف کوشکست دینے کی کوشش کابھی الزام عائدہے۔اس نے ایک بارپھرمکمل وعدہ پرمبنی سماعت میں پیش ہونے کاکوئی اعلان نہیں کیاہے اوراس کومقدمہ موخرکرتے ہوئے تحویل میں ریمانڈکردیاگیاہے اورآئندہ سماعت کی کوئی تاریخ مقررنہیں کی گئی،روسدیپ نے گزشتہ ہفتہ ایڈنبرگ شیرف کورٹ میں پہلی بارپیش ہوئی تھی۔اس کافرزندمیکائل کولار16جنوری کواپنے مکان سے لاپتہ ہوگیاتھاجس کے بعداسکاٹ لینڈپولیس نے اس کوتلاش کرنے میں مددکرنے کیلئے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی اوراس اپیل کے ساتھ اس نے اس لڑکے کی تصویربھی جاری کی۔چنانچہ مقامی طبقہ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں رضاکارپولیس اوراسپیشل ٹیموں کے ساتھ شامل ہوگئے۔انھوں نے اطراف کے علاقہ کی تلاشی لی لیکن اس کمسن لڑکے کاکوئی پتہ نہیں چلاتاہم18جنوری کوصبح کی اولین ساعتوں میں پولیس نے کہاکہ اس کمسن لڑکے کی نعش ایڈنبرگ کے قریب فیفے میں دستیاب ہوئی۔لڑکے کی ماں کو رسمی طورپرگرفتارکرلیاگیاتھاوراس پراپنے لڑکے کوہلاک کرنے کاالزام عاہدکیاگیاتھا۔بعدازاں اسی دن تحقیقات کاآغازہوااورکراون آفس نے ایک بیان میں کہاکہ ملزمہ کوکیس میں ماخوذکرنے اورایک کھلی عدالت میں پیش کرنے تک مزیدکوئی اطلاع جاری نہیں کی جائے گی۔
Indian woman charged with son`s murder appears in UK court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں