پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے سے امریکی کمپنی کا انکار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

پاکستان کو اسلحہ فروخت کرنے سے امریکی کمپنی کا انکار

واشنگٹن
(پی ٹی آئی)
امریکہ میں ایک اسلحہ سازکمپنی نے پاکستان کوکروڑوں ڈالرمالیت کی اپنی مصنوعات سربراہ کرنے سے صاف انکارکردیاہے۔کمپنی یہ وضاحت بھی کی کہ اسے اس بات کااندیشہ ہے کہ ایسے تمام ہتھیارآخرکارافغانستان میں امریکی فوجیوں کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔کمپنی کے مینیجرنک ینگ نے اپنے فیس بک پراس کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ15ملین ڈالرمالیت کے ہتھیارخریدنے کی پیشکش انتہائی پرکشش تھی اوراسے ٹھکرانادشوارتھاتاہم حالات اوردواندیشی کے تحت اسے ٹھکراناہی پڑا۔یوٹاہ میں قائم کمپنی ڈیزرٹ ٹکنیکل آرمس کمپنی نے بتایاکہ سب سے بڑااندیشہ یہی تھاکہ ان ہتھیاروں کوہمارے ہی شہریوں کے خلاف استعمال کیاجاسکتاہے۔کمپنی کے مالک اورصدرنے وضاحت کی کہ میں نے یہ کمپنی اس لئے قائم کی تھی کہ اپنے ہم وطتوں کے تحفظ کویقینی بنایاجاسکے۔امریکی عوام کوخطرات سے دوچارکرناہرگزہمارامقصدنہیں تھا۔انہوں نے بتایاکہ بہرحال اس پیشکش نے توتھوڑی دیرکیلئے ہمیں اخلاقی تذبذب کاشکاربنادیا۔طویل غوروخوص کے بعدہم نے پاکستان کواسلحہ سربراہ کرنے سے انکارکردیا۔موجودہ امریکی انتظامیہ پاکستان فورسیزکوغیرملکی فوجی اسلحہ سازوسامنان کی فروخت کی تائیدکررہاہے۔2013میں ہم سے رجوع ہوکرپاکستان کوقانونی (باضابطہ)طور پراسنائپرنظام فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔میں نے کبھی مسلح افواج میں ملازمت نہیں کی۔کمپنی نے اس فیصلہ کا زبردست خیرمقدم کیاہے۔یوٹا10آری نیشنل گارڈکرنل رینڈی واٹ نے مقام ڈیزرٹ نیوزکویہ بات بتائی۔واٹ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان،امریکی حلیف ہے اوراس کی تائیدوحمایت ضروری ہے تاہم پاکستانی انٹلیجنس ایجنسی اورحکومت کے درمیان اختلافات کے سبب خلیج میں وسعت آتی جارہی ہے اوریہی بات ہمارے لئے باعث تشویش ہے۔آخرکارپاکستان وہی ملک ہے جہاں طالبان کاجنم ہوااورجہاں دہشت گردی کے بانی اسامہ بن لادن نے آخری سانس لی جہاں وہ عرصۂ درازتک روپوش رہے۔کمپنی کے سیلزمینیجرمائک ڈیویس کے حوالہ سے مقامی کے ایس ایل ٹی وی نے بتایاکہ کمپنی کاقیام،امریکیوں اورہماری حلیف افواج کی سلامتی کویقینی بنانے کے اصولوں پرہی عمل میں آیاتھا۔ہمارے کہنے کاہرگزیہ مطلب اخذ نہ کیاجائے کہ ہتھیارپاکستان کے ہاتھ لگتے ہی ان کاغلط استعمال کرے گاتاہم ملک میں زبردست شورشوں کاماحول ہے۔
American arms company refuses to supply guns to Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں