تیونس کے اسلام پسند وزیر اعظم علی العریض مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-11

تیونس کے اسلام پسند وزیر اعظم علی العریض مستعفی

تیونس
(رائٹر)
تیونس کے وزیراعظم علی العریض حزب اختلاف کے ساتھ طے پائے معاہدے کے تحت مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعدنگران حکومت قیام کی راہ ہموارہوگئی ہے۔انھوں نے دارالحکومت تیونس میں ایک نیوزکانفرنس کے دوران کہاکہ\'\'میں نے صدر(منصف مرزوقی)کواپنااستعفی پیش کردیاہے اوریہ توقع کرتاہوں کہ ہماراملک جمہوری طورپراقتادکی منتقلی کاایک ماڈل ہوگا\'\'۔علی العریض کی جگہ اب15روزمیں نامزدوزیراعظم مہدی جمعہ ٹیکنوکریٹس پرمشتمل نئی کابینہ بنائیں گے جونئے آئین اورنئے قوانین کے تحت ملک میں پارلیمانی انتخابات کرائے گی۔اعتدال پسنداسلامی جماعت النہضہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم نے بائیں بازوکے ایک سیاست دان کے جولائی2013ء میں قتل کے بعدملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے حزب اختلاف سے مذاکرات میں مستعفی ہونے سے اتفاق کیاتھا۔تاہم انھوں نے کہاتھاکہ وہ دستورسازاسمبلی میں نئے آئین کی منظوری تک برسرقتداررہیں گے لیکن ابھی اسمبلی نے نئے آئین کی تمام دفعات کی منظوری نہیں دی ہے۔تیونس میں نئی حکومت کے قیام کے لیے اسی سال نئے انتخابات ہوں گے۔تیونس کے نامزدووزیراعظم مہدی جمعہ نے آئندہ انتخابات کے شفاف اندازمیں ا نعقادکویقینی بنانے اورملک کوبحران سے باہرنکالنے کاوعدہ کیاہے۔وہ اپنی نامزدگی کے بعدکہہ چکے ہیں کہ وہ شفاف اورقابل اعتبارانتخابات کے انعقادکے لیے سازگارحالات پیداکریں گے اورملکی معیشت کوبہتربنائیں گے تاکہ تیونس بحران سے نکل آئے۔انھوں نے کہاکہ وہ سکیوریٹی اداروں اورفوج سمیت انتظامیہ کی غیرجانبداری کویقینی بنائیں گے۔51سالہ مہدی جمعہ پیشے کے اعتبارسے انجینیر ہیں۔ان کے سیاسی کیرئیرکی ابتداگذشتہ سال مارچ ہی میں ہوئی تھی اورانھیں النہضہ کی قیادت میں مخلوط حکومت میں وزیرصنعت بنایاگیاتھا۔النہضہ اورحزب اختلاف کی جماعتوں نے گذشتہ ماہ انھیں مجوزہ عبوری حکومت کاسربراہ نامزدکیاتھا۔
Tunisia's Islamist Prime Minister resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں