اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
ایک عجیب وغریب واقعہ میں پاکستانی صوبہ پنجاب میں دوبہنوں نے اپنے اکاؤنٹ سے17لاکھ روپے نکالے اورانھیں بینک کی برانچ کے سامنے نذرآتش کردیا۔جہلم کے بلال ٹاؤن علاقہ کی ساکنین40سالہ ناہیداور35سالہ روبینہ3دن قبل ایک فکسڈڈپازٹ اکاؤنٹ سے17لاکھ روپے نکالنے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کی چک ناسابرانچ پرآئیں۔رسمی اوردیگرگارروائیوں کی وجہ سے بینک کے منیجرنے دونوں بہنوں سے کہاکہ ان کی گزارش پرفوری عمل نہیں کیاجاسکتا۔اس پردونوں خواتین کل ایک مرتبہ پھربینک برانچ پرآئیں اورمنیجرسے رقم دینے کے لئے کہاجس پروہ پہرمیں رقم ان کے حوالے کردی گئی۔یہ دونوں رقم لے کربینک برانچ سے باہرآئیں اورانھیں جلاڈالا۔ایک عینی شاہدنے پولیس کوبتایاکہ جب ایک دکانداراورایک راہ گیرنے بہنوں کونوٹوں کوجلانے سے روکنے کی کوشش کی توان میں سے بڑی بہن نے پستول نکال لیااورکہاکہ وہ جوکچھ چاہتے ہیں اسے انجام دینے کاانھیں پوراپوراحق حاصل ہے۔پھردیکھتے ہی دیکھتے دونوں خواتین کے اطراف ایک بھیڑ جمع ہوگئی جوصرف کرنسی نوٹوں کوجلتاہوا دیکھتی رہی۔بعدمیں پولیس بھی پہونچ گئی اورجائے واقعہ سے کرنسی کی خاک اکٹھاکرلی۔بتایاگیاہے کہ خواتین نے اپنے والدراجہ محمداقبال سے ورثے میں ملنے والی جائیدادکوفروخت کرنے کے بعدایک سال قبل بینک میں28لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔پولیس افسربٹ کے مطابق دونوں بہنیں غیرشادی شدہ ہیں اوراپنے جواں سال بھائیوں کے ہمراہ الگ الگ مکانات میں مقیم ہیں۔ان کے بعض پڑوسیوں نے بتایاکہ یہ تمام ارکان خاندان ذہنی امراض کاشکارہیں۔
Sisters withdraw Rs 17 lakh, burn them in Pakistan
2014-01-11
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں