اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے کرناٹک راج بھون روانہ کردہ آرڈیننس واپس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-10

اساتذہ کی تنخواہوں کیلئے کرناٹک راج بھون روانہ کردہ آرڈیننس واپس

ریاستی حکومت اور گورنر کے درمیان پائے جانے والا جھگڑا ختم ہی نہیں ہو رہا ہے ۔ ایسے میں حکومت کے ایک اور فیصلہ پر اعتراض کرنے والے ریاستی گورنر ہنس راج بھاردوج نے ایڈڈ اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں اور پنشن کی سہولت کے متعلق پیش کردہ آرڈی ننس کو منظور کئے بغیر مسترد کردیا ہے ۔ ریاستی حکومت کی امداد والے اسکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں اور پنشن کی سہولیات فراہم کرنے کے متعلق حکومت نے آرڈی ننس جاری کرکے منظوری کیلئے راج بھون روانہ کیا تھا لیکن اس آرڈی ننس کو قانونی روک لگائے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے گورنر ہنس راج بھارد واج نے اس پر مہر لگائے بغیر حکومت کو روانہ کردیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ جس دن کام کرنا شروع کردیں گے اسی دن اساتذہ کو پنشن اور تنخواہ کی سہولت فراہم کی جائے ۔ اب حکومت نے جو آرڈی ننس تیار کیا ہے اس سے قانون کی خلاف ورزی ہوگی ۔ اس لئے اس آرڈی کو ننس کو منظوری نہیں دی جاسکتی ۔ ایڈڈ اسکولوں کے اساتذہ کو تنخواہ اور پنشن کی سہولت فراہم کئے جانے کے معاملے میں تنازعہ شروع ہوگیا ہے ۔ اسا تذہ نے احتجاج کرتے ہوئے قانونی جدوجہد شروع کردی جس میں مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جس دن وتاریخ سے وہ اسکولوں میں خدمت کرنا شروع کئے ہیں اسی دن سے تنخواہیں اور پنشن کی سہولیت فراہم کی جائے ۔ ہائی کورٹ میں معاملہ کی سماعت ہوئی اور اساتذہ کی حمایت میں فیصلہ سنایا گیا اسکے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا تھا ۔ سپریم کورٹ میں بھی اسا تذہ کی حمایت میں ہی فیصلہ سنایا گیا لیکن حکومت کا خیال ہے کہ کام کی تاریخ سے پنشن اور تنخواہیں مقرر کی گئیں تو ریاستی حکومت پر افزود بوجھ پڑے گا ۔ فی الحال کی معاشی صورتحال ابتر ہے ایسے موقع پر اس طرح کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی طرف سے ممکن نہیں ہے اسی لئے اسکولس اور کالجس حکومت کے گرانٹ میں شامل ہوگئے ہیں جس کے سبب اساتذہ کی تنخواہیں اور پنشن کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے آرڈی ننس کے بعد فیصلہ لیا تھا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حال ہی میں وزراء کی کارکردگی سمیت حکومت کے چند فیصلوں کے متعلق ریاستی گورنر ہنس راج بھا رد واج نے اعتراض کیا تھا ۔ اساتذہ کو تنخواہیں اور پنشن کی سہولیات کیلئے آرڈی ننس جاری کرکے حکومت نے اب دوسری غلطی کی ہے ۔ جس سے ریاستی حکومت اور راج بھون کے درمیان جنگ مزید بڑھ گئی ہے ۔

Teachers salaries ordinance back from Raj Bhavan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں