کابل
(آئی اے این ایس)
افغان صوبہ عروضگان میں گذشتہ شپ طالبان کے ایک اہم اوربڑے کمانڈرنے حکام کے آگے خودسپردگی اختیارکرلی۔ضلع پولیس چیف نے ژنہوانیوزایجنسی کوبتایاکہ جنوبی صوبوں میں مشہورطالبان کمانڈرمومن حیرتناک طورپرضلع کے پولیس ڈپارٹمنٹ سے رجوع ہوئے اورہتھیارڈال دئیے۔ملامومن نے بتایاکہ غیرملکی فورسیزعروضگان سے روانہ ہوچکی ہیں۔لہذاوہاں حکومت کے خلاف لڑائی بے معنی ہے کیونکہ لڑائی کاکوئی جوازباقی نہیں رہا۔عروضگان صوبہ میں آسڑیلیائی فوجی تعینات تھے جوایک ماہ قبل وطن لوٹ چکے ہیں اورسیکیورٹی ذمہ داریاں اب افغان نیشنل سیکیورٹی فورسیزپرہیں۔ملامومن کاحقیقی نام حمیداللہ ہے اوران کاتعلق متصل صوبہ قندھارسے ہے۔ملامومن گذشتہ2برسوں سے قندھاراورعروضگان میں افغان اورناٹوزیرقیادت افواج کے ساتھ برسرپیکارہیں۔
Key Taliban commander surrenders in Afghanistan
2014-01-09
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں