ویزا دھوکہ دہی کیس - دیویانی کی وکیل پر برہمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-09

ویزا دھوکہ دہی کیس - دیویانی کی وکیل پر برہمی

نیویارک
(پی ٹی آئی)
ہندوستان کی سینئرسفارت کاردیویانی کھوبراگاڑے نے ان کے خلاف ویزادھوکہ دہی کیس کوحل کرنے کے سلسلہ میں ان کی درخواست کی بحث کومنظرعام پرلانے کے لیے امریکی اٹارنی پریت بھراراکی سرزنش کی اورکہاکہ یہ اقدام پریشانی میں مبتلاء کرنے والاہے جس کی وجہ سے حالات مزیدابترہوسکتے ہیں۔یہ بتاتے ہوئے کہ دونوں فریقوں نے درخواست پربحث کومنظرعام پرنہ لانے سے اتفاق کیاتھا،ان کے وکیل ڈینیل آرش ہیک نے بھراراکوایک سخت جواب دیاہے جنہوں نے مجسٹریٹ جج سارانیٹ برن کوایک مکتوب لکھاتھااوربتایاتھاکہ انہوں نے مناسب خدوخال پیش کئے ہیں جس کے ذریعہ اس مسئلہ کوحل کیاجاسکتاہے۔ہم صرف یہ سوچ سکتے ہیں کہ معاہدہ کی خلاف ورزی ایک پریشان کن ہے۔آرش ہیک نے یہ بات کہی جب کہ ان کوماخودکرنے کیلئے مہلت13جنوری ہے۔سفارت کارنے ایک ماہ کی توسیع کامطالبہ کیاہے اورکہاکہ زیرالتواڈاٹاکادباؤبامعنی مذاکرات کے لیے فریقین کی اہلیت میں مداخلت کررہاہے لیکن ان کی درخواست کی استغاثہ کی جانب سے مخالفت کی گئی۔ہندوستان نے کھوبراگاڑے کے خلاف کیس سے دستبرداری کامطالبہ کیاہے اور39سالہ سفارت کارکے ساتھ کی گئی بدسلوکی کے لیے امریکہ سے معذرت خواہی کامطالبہ کیاہے جس میں12دسمبرکوان کی گرفتاری کے بعدان کی برہنہ تلاشی لی گئی اورانہیں عادمی مجرمین کے ساتھ قیدمیں رکھاگیا۔ہندوستانی نژاداامریکی پراسیکیوٹربھارتاکے دفترکوان کی گرفتاری کے اندرون30یوم سفارت کارکے خلاف الزامات پیش کرناضروری ہے۔امریکہ نے گزشتہ ماہ کہاتھاکہ وہ کھوبراگاڑے کے استغاثہ کے ساتھ پیشرفت کررہاہے اورکیس سے دستبرداری کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ان کی گرفتاری کے وقت کھوبراگاڑے نیویارک میں ڈپٹی قونصل جنرل تھیں اوران کی گرفتاری کے فوری بعدانہیں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کوتبادلہ کردیاگیاتھا۔1999ء کے بیاچ کی آئی ایف ایس عہدیدار کھوبراگاڑے کوان کی گھریلوملازمہ سنگیتارچرڈکے لیے ایک ویزادرخواست میں جھوٹے اعلانات کرنے کے الزامات پرگرفتاری کیاگیاتھا۔ان کو2لاکھ50ہزارامریکی ڈالرکے ایک بانڈپررہاکیاگیاتھا۔
Devyani Khobragade's lawyer berates Preet Bharara for going public on plea discussions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں