مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی شروعات - عدالت میں پیش ہونے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی شروعات - عدالت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد
(پی ٹی آئی)
پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے کل مشرف کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔آئی جی پولیس نے کہا کہ مشرف کو عدالت آنے میں کوئی خطرہ نہیں ہوگا ۔مشرف کوکل ہر صورت عدالت پیش کیا جائے ۔مشرف کے خلاف آج ملک سے غداری کے مقدمہ کی سماعت شروع ہوگئی ہے اور ان کے وکیل نے معاملہ کی سماعت 5ہفتوں کے لئے ملتوی کرنے کی عرضی داخل کی ہے ۔ دوسری طرف جنرل مشرف حفاظتی وجوہات کو حوالہ دے کر آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ 24دسمبر کوہونے والے معاملہ کی پہلی سماعت کے دوران عدالت جانے والے راستے میں ایک بم بر آمد کیا گیا تھا جس کے بعد جنرل مشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ اس کے بعد ان کے وکیل نے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کی اپیل کی تھی ۔اور اس کے پیش نظر آج تقربیا 200پولیس ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا ۔اس کے باوجود آج چک شہزاد سے خصوصی عدالت جانے والے راستہ سے ایک کلو گرام وزن کا بم بر آمد کیا گیا ۔ اس بم کو بہر حال نا کارہ بنادیا گیا ۔جنرل مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے جسٹس فیصل عرب کو بتایاکہ انتظامیہ نے سابق صدرکی سیکو ریٹی کا پختہ انتظام نہیں کیا تھا جس مشرف کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلیل پیش کی کہ جس وجہ سے سابق صدرپر غداری کا مقدمہ چلایا جارہا ہے وہ معاملہ 3نومبر 2007ء کا ہے ۔اس دوران جنرل مشرف نے ملک کے فوجی حکمراں کے عہدے پر رہتے ہوئے ایمر جنسی نافذ کرنے کا حکم دیا تھا ۔ اس لئے ان کے خلاف مقدمہ فوجی عدالت میں چلنا چاہئے ۔
Special court orders Musharraf to appear today come what may

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں