ہندوستان سے بہتر تعلقات کیلیے نواز شریف کی دلچسپی - جلیل عباس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

ہندوستان سے بہتر تعلقات کیلیے نواز شریف کی دلچسپی - جلیل عباس

اسلام آباد
(پی ٹی آئی )
پاکستان کے نئے سفیر برائے امریکہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی تعلقات بہتر بنانے میں حقیقی دلچسپی سے ہندوستان فائدہ اٹھانے ورنہ وہ ایک بڑے موقع سے محروم ہوجائے گا ۔ قبل ازیں جیلانی نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں خدمات انجام دی تھیں ۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے ضمن میں نواز شریف حقیقی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ اگر ہندوستان نے ایسا نہیں کیا تو وہ ایک بڑے موقع سے محروم ہوجائے گا ۔ روز نامہ ڈان نے جیلانی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ انھوں نے افغانستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے تباہ حال ملک سے امریکی دستوں کا مکمل انخلاء مناسب نہیں ہے ۔ حتی کہ امریکی دستبرداری کی باتوں سے بھی اثر پڑرہا ہے ۔پاکستان میں پہلے کی بہ نسبت زیادہ افغان پناہ گزیں داخل ہورہے ہیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کے عوام بھی خوف زدہ ہیں ۔واضح رہے کہ امریکہ دسمبر 2014ء تک افغانستان سے اپنے بیشتر فوجی ہٹالینے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ تاہم وہ افغان حکومت کی مددکے لئے مختصر فوج برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ جاریہ سال پاک ۔ امریکہ تعلقات ایک نازک مرحلہ میں داخل ہوجائیں گے ۔ پاکستان میں سیکوریٹی اداروں کو اندیشہ ہے کہ امریکہ کی دستبر داری سے پیدا ہونے والے خلاء کو ہندوستان پر کرسکتا ہے ۔پاکستان کا الزام ہے کہ بلوجستان میں بے چینی پیدا کرنے کے لئے ہندوستان ،افغان علاقہ کا استعمال کر رہا ہے ۔ نئی دہلی نے اس الزام کی تردید کی ۔ دوسری طرف مابعد 2014ء افغانستان میں پاکستان کے رول کے بارے میں ہندوستان فکر مند ہے ۔ وہ خاص طور پر حقانی نیٹ ورک کے ساتھی فوجی روابط پر تشویش زدہ ہے ۔ کیونکہ ہندوستان کا ماننا ہے کہ اس سے اسلام آباد کو کشمیر میں دوبارہ جہاد شروع کرنے کا موقع ملے گا ۔
Take advantage of Nawaz Sharif's peace initiatives: Pakistan's new envoy to India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں