ہند و پاک نیوکلیر تنصیبات فہرستوں کا تبادلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

ہند و پاک نیوکلیر تنصیبات فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد /نئی دہلی
(پی ٹی آئی )
ہندوستان اور پاکستان نے آج ایک باہمی معاہدہ کے تحت اپنی اپنی نیوکلیر تنصیبات کی فہرستوں کا باہمی تبادلہ کیا ۔اس معاہدہ کے تحت فریقین کو ایک دوسرے کے ایٹمی مراکز پر حملوں سے روک دیا گیا ہے ۔ پاکستان نے اسلام آباد میں اپنی نیوکلیر تنصیبات کی فہرست ،ہندوستانی ہائی کمیشن کے حوالہ کی ۔ اسی طرح وزارت خارجہ ہند نے اپنی فہرست ،نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے حوالہ کی ۔معاہدہ پر 31دسمبر 1988کو دستخط ہوئے تھے اور اس پر عمل 27جنوری 1991سے شروع ہوا ۔ اس معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ہرسال یکم جنوری کو معاہدہ کے تحت ایک دوسرے کی نیوکلیر تنصیبات اور نیوکلیر مراکز کے بارے میں ایک دوسرے کو اطلاع دیں گے ۔ دونوں ممالک کے درمیان متواتر 23ویں سال ایسی فہرستوں کا تبادلہ عمل میں آیا ہے ۔ ایسا پہلا ،یکم جنوری2 199کو ہوا تھا ۔ دونوں ممالک کے درمیان قو نصل تک رسائی کے معاہدہ کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ عمل میں آیا ۔دفتر خارجہ پاکستان نے 281ہندوستانی قیدیوں کی ایک فہرست ہندوستان کے حوالہ کی جبکہ ہندوستان نے ہندوستانی جیلوں میں محروس396پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے حوالہ کی ۔ دہلی میں موصولہ فہرست کے بموجب پاکستانی جیلوں میں 232ہندوستانی ماہی گیر اور 49سیویلنس شامل ہیں ۔ ہندوستان میں قید 396پاکستانی قیدیوں میں سے 139ماہی گیر ہیں اور 257سیویلنس ہیں ۔
India, Pakistan exchange nuclear facilities list

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں