کشمیر میں شدید برفباری کے بعد عام زندگی درہم برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-02

کشمیر میں شدید برفباری کے بعد عام زندگی درہم برہم

وادی کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید برفباری کے سبب عام زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ شہر کے اندرونی حصوں میں بیشتر سڑکیں بند ہیں اور پانی اور بجلی کی سربراہی بھی مسلسل دوسرے دن متاثر ہے۔ اہم شاہراہوں سے برف صاف کردی گئی ہے لیکن پھسلن کی وجہہ سے سڑکوں پر بہت کم گاڑیاں نظرآئیں وہ بھی کافی دھیرے دھیرے چلائی جارہی ہیں۔ ریاست کے موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں بس اسٹانڈس پر لوگوں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ ٹرانسپورٹرس کا کہنا ہے کہ اندرونی علاقوں میں سڑکوں پر برف جمی ہونے کے سبب وہ صبح بسیں نہیں نکال پائے۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پھسلن کی وجہہ سے وہ اندرونی راستوں سے اہم سڑک تک بس لے کر نہیں آسکتے۔ پی ڈی پی، سی پی ایم اور کانگریس کے لیڈروں نے حکومت پر الزام عائد لگایا ہے کہ برفباری کی وارننگ کے باوجود وہ ضروری انتظامات کرنے میں ناکام رہی۔ سرکاری گاڑیوں کی کمی کی وجہہ سے دفتروں اور کوچنگ سنٹروں میں بھی کم لوگ پہنچے۔ اسی دوران جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں برفانی طوفان کے زد میں آنے والے علاقہ سے 4 خاندانوں کے 24افراد کو بحفاظت محفوظ علاقوں میں منتقل کردیاگیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج بتایاکہ شدید برفباری کے بعد ضلع ہیڈ کوارٹر کو ایک پیغام موصول ہوا اور ان علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا اندیشہ ہے۔ وہاں موجود تمام افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کرادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پورے جنوبی کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید برف باری ہوئی ہے۔ دریں اثناء عوام کو کسی ہنگامی صورتحا میں مدد کیلئے قریبی پولیس اسٹیشنوں سے ہیلپ لائن کے ذریعہ رابطہ میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ برفباری کی جوہہ سے سری نگر میں بین الاقوامی ایرپورٹ پر کئی پروازیں متاثر ہوئی تھیں جنہیں آج بحال کردیاگیا۔ کل سے یہاں کئی مسافرین پھنسے ہوئے تھے آج تقریباً ایک درجن سے زائد طیاروں کو چلایاگیا۔

Snowfall disrupts normal life in JK, intense cold grips north

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں