شاردا چٹ فنڈ اسکام - ہائیکورٹ بنچ پر کل مزید سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

شاردا چٹ فنڈ اسکام - ہائیکورٹ بنچ پر کل مزید سماعت

کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈیویژن بنچ نے جو قبل ازیں کئی کروڑ روپیہ مالیتی شاردا اسکام کیس میں ہدایتیں جاری کی، ایک درخواست گذار کی جانب سے پیش کردہ اپیل کہ بنچ کیس سے دستبردار ہوجائے کی درخواست پر کل مقدمہ کی سماعت مزید جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ جسٹس اسیم کمار بنرجی کی زیر صدارت بنچ درخواست گذار بسا بی رائے چودھری کے وکیل سبراٹا مکھوا پادھیائے کی اپیل کی عدالت کیس کی سماعت سے دستبردار ہوجائے تاکہ کوئی دوسری بنچ کیس کی سماعت کرے، کی کل سماعت کرے گی۔ مکھوا پادھیائے نے کل ڈویژن بنچ پر ادعا پیش کیا تھا کہ موکل کو موجودہ بنچ سے اطمینان بخش انصاف حاصل نہ ہوسکے گا تاہم وہ اس اندیشے کا کوئی سبب پیش نہ کرسکے۔ گذشتہ سال اپریل میں شاردا اسکام کے افشا ہونے کے بعد مکھوپادھیائے عدالت سے رجوع ہوکر اسکام جو کروڑہا روپیہ اور کئی ریاستوں میں احاطہ کئے ہوئے ہے، سی بی آئی تحقیقات کامطالبہ کیا تھا۔ جسٹس بنرجی کی زیر صدارت ڈویژن بنچ نے گذشتہ سال 19 جولائی کو ریاستی حکومت کی جانب سے ایک کمیشن تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی تاکہ شاردا گروپ کی مختلف اسکیموں میں بڑی مقدار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو لاکھوں روپیہ رقم لوٹائی جائے۔

Sharda chit fund scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں