سیاہ ہرن شکار کیس - جودھپور عدالت میں سلمان خان کا بیان ریکارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-30

سیاہ ہرن شکار کیس - جودھپور عدالت میں سلمان خان کا بیان ریکارڈ

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جودھپور کی عدالت نے سیاہ ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کے سلسلہ میں آج بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا۔ قانون اسلحہ کے تحت یہ کیس سلمان خان کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ چندرا کلا جین نے گذشتہ 14جنوری کو سلمان خان کے نام سمن جاری کیا تھا اور کیس میں ایک ملزم کی حیثیت سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سلمان کے وکیل ہستی مل سرسوت نے بتایاکہ "سلمان خان نے اپنے بیان میں تمام الزامات منسوبہ سے انکار کیا ہے اور کہاکہ نہ توان کے ساتھ غیر قانونی ہتھیار تھے اور نہ ہی انہوں نے سیاہ ہرنوں کا شکار کیا۔ آج لنچ تک سلمان خان کا بیان مکمل نہیں کیا جاسکا۔ ان کے وکلاء نے ایک درخواست داخل کی اور التجا کی کہ سلمان خان کے خلاف مختلف مقدمات کو یکجا کیا جائے۔ سرسوت نے کہاکہ "گذشتہ 15جنوری تک سماعت کے موقع پر عدالت نے سلمان خان کو ہدایت دی تھی کہ وہ آج حاضر عدالت ہوں۔ چنانچہ سلمان نے اس حکم کی تمیل کی اور یہاں پہنچ گئے۔ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس اداکار کے خلاف مختلف مقدمات کو یکجا کیا جائے۔ تاہم عدالت نے ہماری درخواست منظور نہیں کی اور سلمان خان کا بیان ریکارڈ کیاگیا۔ یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ ایک ۔2اکتوبر 1998ء کی درمیانی رات کو ہندی فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں" کی شوٹنگ کے دوران 2سیاہ ہرن، جودھپور کے قریب موضع کنکانی کے مضافات میں مبینہ طورپر ہلاک ہوگئے تھے۔ سلمان خان اور دیگر چند فلمی ستاروں پر ان سیاہ ہرنوں کا غیر قانونی شکار کرنے کا الزام ہے۔ (قانون تحفظ جنگلاتی زندگی کے تحت مذکورہ جانور، محفوظ جانوروں کے زمرہ میں آتے ہیں)۔ بالی ووڈ اسٹار پر بھی الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی اسلحہ اپنے ساتھ لے جارہے تھے۔ یہ بھی الزام ہے کہ سلمان خان کے اسلحہ لائسنس کی معیاد ختم ہوچکی تھی۔ محفوظ ہرنوں کے شکار میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت سلمان خان کے خلاف شکایت داخل کی گئی تھی۔

Salman Khan blackbuck case: Jodhpur court record actor's statement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں