ہندوستان اور پاکستان کو جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا - شہباز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-01-07

ہندوستان اور پاکستان کو جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا - شہباز شریف

اسلام آباد
(آئی اے این ایس)
پاکستانی پنجاب کے چیف منسٹرشہبازشریف نے کہاکہ ہندوستان اور پاکستان کوچاہےئے کہ وہ اپنے مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔ہندوستانی ہائی کمشنرٹی سی اے راگھون سے ملاقات میں شہبازشریف نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام دوستی کے ساتھ رہناچاہتے ہیں۔چیف منسٹرپنجاب نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تین بارجنگیں ہوچکی ہیں۔ان سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوابلکہ مسائل پیداہوئے۔ہندوستان اورپاکستان نے66سال کے عرصے میں جنگیں لڑیں لیکن ان جنگوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔آزادی کے بعددونوں ملکوں کے درمیان لا حاصل جنگیں ہوئیں۔ان جنگوں پردونوں ممالک نے اپنے وسائل بربادکئے اورنتیجہ میں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔ہندوستان اورپاکستان کے عوام اچھے پڑوسیوں کی طرح دوستانہ اندازمیں رہناچاہتے ہیں لہذادونوں ممالک کوچاہےئے کہ وہ اپنے تمام حل طلب مسائل کوبات چیت کے ذریعہ حل کریں۔جنگوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوااورنہ آئندہ کسی جنگ سے کچھ حاصل ہوگا۔پاکستانی پنجاب کے چیف منسٹرشہبازشریف وزیراعظم نوازشریف کے چھوٹے بھائی ہیں۔شہبازشریف نے دسمبر2013 میں ہندوستان کادورہ کیاتھااورہندوستانی قائدین کے خیرسگالی بات چیت کی تھی۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان،ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرناچاہتاہے۔دونوں ممالک کے عوام چھے پڑوسیوں کی طرح رہناچاہتے ہیں۔شہبازشریف نے مطالبہ کیاکہ دونوں ممالک کوچاہےئے کہ وہ متنازعہ باہمی مسائل کوبات چیت کے ذریعہ حل کریں تصادم سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ماضی میں ہوئی جنگوں سے دونوں ممالک کوکچھ حاصل نہیں ہوا۔دونوں ممالک اچھے پڑوسیوں کی طرح رہیں یہ دونوں ممالک کے عوام کی خواہش ہے۔جب دوستانہ ماحول پیداہوگااورامن کے ماحول میں ترقیاتی کام ہوں گے اورخوشحالی آئے گی۔
Achieved nothing except wars in 65 years, Shahbaz tells Indian HC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں